خبریں

راہل نے گجرات میں’ نیو انڈیا ‘اور تعلیم پر اٹھائےسوال

راہل گاندھی نے ’نیو انڈیا‘کے تصور پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب گجرات کے طلبا کالجوں کی بھاری فیس کے تلے دبے ہوں تو نئےہندوستان کا خواب کیسے پورا ہوسکتا ہے۔

فوٹو پی ٹی آئی

فوٹو پی ٹی آئی

نئی دہلی:کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’نیوانڈیا‘نعرے پر طنز کرتے ہوئے آج گجرات میں تعلیمی نظام کی حالت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تعلیمی نظام مہنگا ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر جاری پیغامات میں کہا کہ تعلیم میں سرکاری خرچ کے معاملے میں گجرات کا مقام 26واں ہے ۔مسٹر مودی کو اس کی وجہ بتانی چاہئے۔انہوں نے ’نیو انڈیا‘کے تصور پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب گجرات کے طلبا کالجوں کی بھاری فیس کے تلے دبے ہوں تو نئےہندوستان کا خواب کیسے پورا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ،’’آپ نے تعلیم کو کاروبار میں تبدیلی کردیا۔تعلیم پر سرکاری خرچ کے معاملے میں گجرات کا مقام 26واں ہے۔اس میں طلبہ کا کیا قصور ہے۔کانگریس لیڈر مسلسل گجرات کے بارے میں مسٹر مودی سے سوال پوچھ رہے ہیں۔کل انہوں نے بجلی کے انتظام کے بارے میں سوال کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ ریاست میں بجلی مہنگی ہے۔