Author Archives

افتخار گیلانی

ہندوستان -آسیان سمٹ : گریٹ گیم کی دستک؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر Association of South East Asian Nations یعنی آسیان کے دس سربراہان مملکت کی پذیرائی کی اور ان کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ ہندوستان ان کیلئے اسٹریجیٹک پارٹنر کے بطور متبادل کردار نبھا سکتا ہے۔ 1999میں جب […]

کیاسپریم کورٹ حکومت کے دباؤ میں ہے؟

پریس کانفرنس کے بعد پورے ملک میں ہلچل مچ گئی ہے ،آزادی اور جمہوریت کی بقا پر بحث چھڑی ہوئی ہے ،ملک کے بیشتر ماہرین قانون عدلیہ پر حکومت کے بڑھتے دباوٗکو بے نقاب کرنے والے چاروں ججز کے اس اقدام کی تعریف کررہے ہیں اور ان کو سلام کررہے ہیں۔

بی جے پی کا چناوی ہتھیار : گائے، مسلمان اور پاکستان

پچھلے دو الیکشن  میں مودی نے مسلمانوں کو گالیاں دینے کے لئے نعرہ دیا تھا’’ ہم پانچ ہمارے پچیس‘‘۔اس بار وہ تمام حدیں اس وقت پار کر گئے جب انہوں نے یہ الزام لگایا  کانگریس نے پاکستانی فوج کی مدد سے گجرات میں احمد پٹیل کو وزیر اعلیٰ […]

صدر ٹرمپ کا اعلان اور مقبوضہ فلسطین کی یادیں

 اس اعلان کے فوراً بعد نئی دہلی کے دورہ پر آئی ایک اسرائیلی تاریخ دان ایستھر کارمل حکیم نے بتایا کہ خود ان کا ملک اس اعلان سے حیرا ن و پریشان ہے۔ انکا خدشہ تھا کہ ٹرمپ کا یہ اعلان مغربی ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار […]

تہاڑ جیل میں اصلاح : کتنی حقیقت ، کتنا فسانہ

دہلی کی تہاڑ جیل کی مہمان نوازی کا مجھے بھی براہ راست تجربہ ہے۔  جیل کے عملہ کا رویہ بھی فلم کے جیلر سے مختلف نہیں ہے، جس کا مشہور مکالمہ تھا:”ہم انگریزوں کے زمانے کے جیلر ہیں۔ ہم ان لوگوں میں سے نہیں جو قیدیوں کو سدھارنے […]

نارتھ ایسٹ ڈائری :ایک بیماری جس نے گاؤں کی تقدیر بدل دی

برسوں پہلےاس علاقے میں ہیضہ کی وبا پھیلی تھی،جس سے کئی بچوں کی موت ہوگئی ۔اس صوبہ کا موسم انگلینڈ سے مطابقت رکھتا ہے، اسلئے یہاں کرکٹ کی ٹریننگ کھلاڑیوں کو انگلیڈ کی کاونٹی کےلئے تیار کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ سرسبز وادیوں،وسیع و عریض جنگلات، قد […]

آسام میں دستک دے رہا ہے روہنگیا جیسا بحران

آل انڈیا یونائٹیڈ فرنٹ کے صدر اور رکن پارلیمان مولانا بدرالدین اجمل نے جو جمعیة علماصوبہ آسام کے صدر بھی ہیں ، موجودہ حالات کے لئے آسام کی کانگریس حکومتوں اور اس کی قیادت کو سب سے زیادہ ذمہ دارقرار دیتے ہیں۔ ہندوستان کا شمال مشرقی صوبہ آسام […]

گجرات اسمبلی انتخابات : داؤپر ہے نریندر مودی کا وقار

ایسا لگتا ہے، کہ صوبہ کے مو جو دہ سیاسی حالات اب بی جے پی کے لئے اتنے ساز گار نہیں ہیں ۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ریاست  میں کوئی تیسری متبادل سیکولر سیاسی قوت بھی موجود نہیں ہے ۔ ریاست گجرات میں صوبائی انتخابات کا بگل […]

گاندھی اور صیہونیت: نئے انکشافات یا تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش؟

کتاب کے مصنف کے بقول اصل دستاویزات کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو ادراک ہوا کہ گاندھی اور دیگر کانگرسی لیڈروں نے صیہونیت کے ساتھ اپنی قربت صرف اس لیے چھپائی تھی کیونکہ وہ ایک طرف ہندوستان کی مسلم آبادی سے خائف تھے، دوسری طرف عربوں کو […]

کشمیر مذاکرات : پچھلی کوششوں سے سبق حاصل کرنےکی ضرورت

امید ہے کہ مسئلہ کشمیر کے تمام فریقین عقل و دانش سے کام لے کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں ۔ نئی تاریخ رقم کرنے کے بجائے اس سے سبق حاصل کرکے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری پیدا کرکے مذاکرات کو مضبوط بنیاد فراہم […]

خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹ ، دہشت گردی اور پاکستان

    کمیٹی نے مزید حکومت کو بتایا کہ وہ Do’s and Don’t کی ایک فہرست تیار کرکے دو طرفہ تعلقات میں ریڈ لائنز کی واضح  نشاندہی کرے، تاکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو بھی پیغام دیا جائے کہ ان لائنز سے آگے کوئی بات چیت نہیں […]

ہندوستانی میڈیا : ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا

چونکہ مین اسٹریم میڈیا کارپوریٹ اداروں کی ملکیت میں ہے، اسلئے بھی ان کو کنٹرول کرنا حکومت کےلئے آسان ہو جاتا ہے۔ ایک بڑے اخبار ہندوستان ٹائمس کے ایڈیٹر بوبی گھوش کو جس طرح حا ل ہی میں برخاست کیا گیا وہ اس کی ایک مثا ل ہے۔ […]

کیا کشمیر کا خصوصی کردار خطرے میں ہے ؟

اٹانومی اور سیلف رول کے ایجنڈوں کے خواب دیکھنا دور کی بات ہے ،فی الحال جس تیز رفتار ی سے مودی سرکار اور اسکی ہم نوا ریاستی حکومت کشمیریوں کے تشخص اور انفرادیت کو پامال کرنے کے حوالے سے جنگ آزمائی کے راستے پر چل نکلی ہے اس […]