خبریں

فوٹو : پی ٹی آئی

راہل گاندھی نے کہا؛ یوپی میں نئے خواب کی تعبیر کے لیے دی گئی پرینکا اور جیوترادتیہ کو ذمہ داری

راہل گاندھی نے کہا کہ،پرینکا اور جیوترادتیہ سندھیا کو میں نے یوپی 2 مہینے کے لیے نہیں بھیجا، میں نے ان کو مشن دیا ہے کہ وہ پارٹی کی آئیڈیالوجی ، غریبوں اور کمزوروں کی آئیڈیالوجی کو آگے بڑھائیں ۔ مجھے اعتماد ہے کہ وہ اچھا کام کریں گے ۔

فوٹو: اے این آئی

دہلی حکومت کے محکموں میں ہزاروں عہدے خالی، لیکن ہمیں بحالی کرنے کا اختیار نہیں: گوپال رائے

دہلی حکومت میں لیبر اینڈ امپلائمنٹ منسٹر گوپال رائے نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کو سروس معاملے سے متعلق اختیارات دیے جاتے ہیں تو دہلی حکومت کے مختلف محکموں میں خالی عہدوں پر فوراً بحالیاں کی جائیں گی۔

امرتیہ سین، فوٹو: رائٹرس

کانگریس روزگار دینے میں اچھی نہیں تھی ،لیکن مودی حکومت میں حالات اور بدتر ہوگئے: امرتیہ سین

نوبل ایوارڈ یافتہ اکانومسٹ امرتیہ سین نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعے اشرافیہ کے مالی طور پر پسماندہ طبقے کو ریزرویشن دینا غیر منظم سوچ کا مظاہرہ ہے۔ریزر ویشن کو عدم مساوات کی وجہ سے نافذ کیا گیا تھا اور یہ کبھی بھی آمدنی کا سوال نہیں تھا۔

ایم ناگیشور راؤ/ فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

سی بی آئی میں تبادلوں کا سلسلہ جاری، ایم ناگیشور راؤ نے 20 افسروں کا تبادلہ کیا

تبادلہ کئے گئے افسروں میں 2 جی گھوٹالے کی جانچ کر رہے ایس پی وویک پریہ درشی اور اسٹر لائٹ پلانٹ کے مظاہرے کے دوران پولیس فائرنگ میں مارے گئے 13 لوگوں کے معاملے کی جانچ کر رہے افسر اے سرونن بھی شامل ہیں۔

فوٹو : رائٹرس/پی آئی بی

کیوں مودی حکومت انفارمیشن کمشنر کے عہدے کے لئے نوکرشاہوں کو ترجیح دے رہی ہے؟

سینٹرل انفارمیشن کمیشن میں حال ہی میں 4 انفارمیشن کمشنر وں کی تقرری کی گئی ہےجوسابق نوکرشاہ ہیں۔ حالانکہ آر ٹی آئی قانون کی دفعہ 12 (5) بتاتی ہے کہ انفارمیشن کمشنر کی تقرری قانون، سائنس اور ٹکنالوجی، سماجی خدمات، ایڈمنسٹریشن، صحافت یا حکومت کے شعبے سے کی جانی چاہیے۔

22 جنوری 2015 کو ہریانہ کے پانی پت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ اسکیم کی شروعات کی تھی۔(فوٹو : پی آئی بی)

صرف اشتہارپر ہی ختم کر دیا گیا بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ کا 56 فیصدی بجٹ

اس اسکیم پر سال 2014سے15اور2018سے19تک مودی حکومت کل 648 کروڑ روپے مختص کر چکی ہے۔ ان میں سے صرف 159 کروڑ روپے ہی اضلاع اور ریاستوں کو بھیجے گئے ہیں۔ وہیں 364.66 کروڑ روپے میڈیا سے متعلق سرگرمیوں پر خرچ کئے گئے اور 53.66 کروڑ روپے جاری ہی نہیں کئے گئے

علامتی فوٹو: رائٹرس

اترپردیش: شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا دعویٰ،مدارس میں آئی ایس آئی ایس کے خیالات کو فروغ دیا جارہا ہے

وزیر اعظم کو لکھے اپنے خط میں رضوی نے کہا ہےکہ ،کوئی بھی مشن چلانے کے لیے بچوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس وقت آئی ایس آئی ایس ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے جو دھیرے دھیرے مسلم آبادی میں اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ کارواں میگزین

کارواں میگزین اور جئے رام رمیش کے خلاف عدالت پہنچے اجیت ڈوبھال کے بیٹے، ہتک عزت کا الزام

گزشتہ دنوں کارواں میگزین نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کے بیٹے وویک ڈوبھال کی ٹیکس ہیون ممالک میں کمپنیاں کھولنے سے متعلق رپورٹ شائع کی تھی، جس کو لے کر کانگریسی رہنما جئے رام رمیش نے ان ممالک سے آئے ایف ڈی آئی پر سوال اٹھائے تھے۔

(علامتی فوٹو : رائٹرس)

چھتیس گڑھ: ڈھائی سال میں تقریباً 3 ہزار خواتین گھریلو تشدد کی شکار

نربھیا فنڈ کے تحت بنی وومین ہیلپ لائن پر آئی شکایتوں سے پتا چلا ہے کہ 25 جون 2016 سے 17 جنوری 2019 کے بیچ کل 5197 خواتین نے اس ہیلپ لائن میں اپنی شکایت درج کرائی، جن میں سب سے زیادہ 2803 معاملے گھریلو تشدد کے ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر ناگیشور راؤ پر شنوائی سے الگ ہوئے چیف جسٹس رنجن گگوئی

چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ نئے سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے 24 جنوری 2019 کو اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں، اس لیے وہ اس معاملے میں شنوائی کے لیے بنچ کا حصہ نہیں ہو سکتے ہیں۔

SaniaMirza_FakeNews

راہل گاندھی کے متعلق گلف نیوز کی خبر، بی جے پی کے دعوے اور ثانیہ مرزا کے برقعے کا سچ

بوم لائیو نے انکشاف کیا کہ گلف نیوز فرنٹ کے پیج پر راہل گاندھی کی مذاحیہ تصویر کے ساتھ سرخیوں میں پپو ضرور لکھا تھا لیکن جس طرح اس تصویر کو انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا وہ حقیقت کے خلاف تھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

بلند شہر تشدد: یو پی پولیس نے انسپکٹر سبودھ کی فیملی کو مدد کے طور پر دیے70 لاکھ

بلندشہر کے سیانہ علاقے کے چنگراوٹھی میں مبینہ طور پر گئوکشی کو لےکر مشتعل بھیڑ کے تشدد میں تھانہ کوتوالی میں تعینات انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور سمت نامی ایک دیگر جوان کی موت ہو گئی تھی۔ سبودھ دادری میں گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں پیٹ پیٹ کر مار دیے گئے اخلاق معاملے کے جانچ افسر رہ چکے ہیں ۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

نریندر مودی نے 36 رافیل لڑاکو ہوائی جہاز کا سودا 41 فیصد زیادہ قیمت پر کیا

سال 2007 میں اس وقت کی یو پی اے حکومت نے رافیل کی قیمت 643.26 کروڑ روپے فی طیارہ طے کی تھی۔ سال 2015 میں نریندر مودی کے ذریعے کئے گئے سودے کے بعد یہ رقم بڑھ‌کر 1037.21 کروڑ روپے فی طیارہ ہو گئی۔ پچھلی حکومت میں 126 طیاروں کا سودا کیا گیا تھا وہیں مودی حکومت نے اس کو کم کرکے 36 طیارہ کر دیا۔

(علامتی تصویر : رائٹرس)

فصل بیمہ سے پرائیویٹ کمپنیوں نے کمائے تقریباً 3ہزار کروڑ روپے، سرکاری کمپنیوں کو نقصان: رپورٹ

آئی آر ڈی اے آئی کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2018 تک فصل بیمہ کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنیوں کو 4085 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس میں سے سب سے بڑا نقصان اے آئی سی کو ہوا ہے۔

رام چندر چھترپتی(بائیں )اورگرمیت رام رحیم

صحافی قتل معاملے میں گرمیت رام رحیم اور دیگر 3 کو عمر قید کی سزا

سادھویوں کے ساتھ ریپ میں سزا کاٹ رہے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو صحافی رام چندر چھترپتی قتل معاملے میں سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ سبھی مجرموں پر 50 ہزار کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

میگھالیہ: کوئلہ کان میں پھنسے مزدوروں میں سے ایک کی لاش ملی، 14 لوگوں کا ابھی بھی پتا نہیں

نیوی کی ٹیم کو ایک مزدور کی لاش تقریباً 200 فٹ کی گہرائی میں ملی ہے۔ میگھالیہ کے لمتھری کان میں 13 دسمبر سے 15 لوگ پھنسے ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے مزدوروں کو باہر نکالنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کے لیے کہا تھا۔

(علامتی فوٹو : رائٹرس)

حکومت کے اعلیٰ محکموں میں طےشدہ حدود سے کافی کم ہے ریزرو طبقے کی نمائندگی

آر ٹی آئی کے تحت ملی جانکاری کے مطابق 40 مرکزی یونیورسٹیوں میں او بی سی ریزرویشن کے تحت تقرر کیے جانے والے پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تعداد زیرو، اسسٹنٹ پروفیسر کی سطح پر او بی سی طبقے کی نمائندگی تقریباً آدھی۔