شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اسٹارر فلم ‘پٹھان’ کے گانے ‘بے شرم رنگ’ پر جاری تنازع کے درمیان رتنا پاٹھک شاہ نے کہا کہ اس طرح کا برتاؤ کرنا کسی بھی معاشرے کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔ فنون اور دستکاری کو اپنی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے کے لیے آزادی کے احساس کی ضرورت ہوتی ہے، جو مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کے گانے پر جاری تنازعہ کے درمیان چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ جو لوگ آج کل میں بی جے پی میں ایم پی اور ایم ایل اے بنے ہیں، وہ ہیرو بھی ہیں اور ہیروئنوں کے ساتھ بھگوا رنگ کے کپڑے پہن کر ڈانس کر ر ہے ہیں، اس کے بارے میں ان کے خیالات کیا ہیں ۔ رنگوں سے کسی کی ذات اور مذہب کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔
بستر ڈویژن کے نارائن پور ضلع میں کلکٹریٹ کے باہرسینکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کلکٹر کو دیے گئے میمورنڈم میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ آر ایس ایس اور دیگر ہندوتوا تنظیموں کے اکساوے پر عیسائیوں کے خلاف تشددکیا جا رہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کی جائے۔
ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سےآئے چھ اقلیتی برادریوں – ہندو، سکھ، پارسی، عیسائی، بودھ اور جین کی شہریت کی درخواستوں کو آگے بڑھانے کے لیے معاون دستاویزوں کے طور پر ایکسپائرڈ پاسپورٹ اور ویزا کو قبول کرنے کے لیے شہریت کے پورٹل میں تبدیلی کرنےکی تیاری میں ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ہم مدارس میں پڑھائے جانے والے جو مواد ہیں ، ضلع مجسٹریٹ سے کہہ کر متعلقہ محکمہ تعلیم سےاس کی جانچ کرانے اور مواد کو منظم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے کہیں گے۔
کولکاتہ میں منعقد فلم فیسٹیول میں ستیہ جیت رے کی ‘گن شترو’ کا ذکر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کی یہ قیاس آرائی بالکل ٹھیک ہے کہ آج عوام کے لیے آواز اٹھانے والےلوگ رے کی فلم کے ‘ڈاکٹر گپتا’ ہی ہیں، جوعوام کو خبردار کرنا چاہتے ہیں، لیکن اقتدار اس وقت کامیاب ہو جاتی ہے جب عوام انہیں ہی اپنا دشمن سمجھ کر انہیں قتل کرنے کے لیےآمادہ ہوجائے۔
آج کے ہندوستان میں، خاص طور پر ہندوؤں کے لیے ضروری ہے کہ وہ غیر ہندوؤں کے مذاہب، صحیفے، شخصیتوں اور ان کے مذہبی طرز عمل کو جانیں۔ مسلمان، عیسائی، سکھ یا آدی واسی تو ہندو مت کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں، لیکن ہندو اکثر اس معاملے میں صفر واقع ہوئے ہیں۔ بہت سے لوگ محرم پر بھی مبارکباد دے ڈالتے ہیں۔ ایسٹر اور بڑاد دن میں کیا فرق ہے؟ اورآدی واسی عقائد کے بارے میں تو کچھ بھی نہیں معلوم ۔
راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک مرکزی حکومت نے اشتہارات پر 154.07 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ منگل کو ٹھاکر نے لوک سبھا میں بتایا تھاکہ 2014 سے مرکز نے پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے اشتہارات پر 6491.56 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا ہے کہ ‘لو جہاد’ کے واقعات کو روکنے کے لیے میرج رجسٹرار بیورو اور شادی کے دیگر اداروں کو جلد ہی لڑکا– لڑکی کی شادی سے پہلے پولیس ویری فیکیشن کروانی پڑ سکتی ہے۔
بلقیس بانو نے اپنی عرضی میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر نظرثانی کی مانگ کی تھی، جس میں گجرات حکومت کو مجرموں کی سزاپر کا فیصلہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔ ان کی دلیل تھی کہ سپریم کورٹ کا یہ خیال کہ مجرموں کورہا کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے گجرات میں ایک ‘مناسب حکومت’ ہے ضابطہ فوجداری کی دفعات کے خلاف ہے۔
ممبئی پریس کلب کی جانب سے دیے جانے والے باوقار ریڈ انک ایوارڈز، 2022، کی ویمین امپاورمنٹ اینڈ جینڈرایکولیٹی اور پالیٹکس کے زمرے (پرنٹ) میں دی وائر کی سکنیا شانتا کی جیلوں میں بند ٹرانس جینڈر قیدیوں کی حالت پر کی گئی رپورٹنگ اور سدھارتھ وردراجن کی پیگاسس کے بارے میں کی گئی رپورٹ کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق، یکم دسمبر 2022 تک دنیا بھر کے 363 رپورٹرز/صحافیوں کو ان کے پیشے کی وجہ سے مختلف ممالک کی حکومتوں نے جیلوں میں ڈالا ہے۔ ان میں ہندوستان کے سات صحافی بھی شامل ہیں، جن میں سے تین ایک سال سے زیادہ سے جیل میں ہیں۔
میرٹھ ضلع کے صحافی ذاکر علی تیاگی کے خلاف 2020 میں درج کیے گئے مبینہ گئو کشی کے ایک معاملے میں مقامی عدالت نےفیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں صحافی کی موجودگی امن و امان کو بگاڑ سکتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے کمار مشرا نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ 2017 سے 2021 تک ملک بھر میں جہیز کی وجہ سے موت کے کل 35493 واقعات سامنے آئے۔ اس عرصے میں اتر پردیش میں میں یومیہ موت کی تعداد سب سے زیادہ تھی، جہاں روزانہ چھ موت درج کی گئی۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا کو بتایا کہ ان 15معاملوں میں سے چھ معاملوں کی جانچ چل رہی ہے، جبکہ نو معاملات میں 28 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوسٹ سال 2019 سے 30 نومبر2022 تک حکومت اور آئینی عہدوں پر فائز افراد کے خلاف کیے گئے تھے۔
مہاراشٹر حکومت نے انٹر کاسٹ اور بین مذہبی شادی کرنے والے جوڑوں اور اس طرح کی شادیوں کے بعد اپنے خاندانوں سے الگ ہو نے والی خواتین اور ان کے خاندان کے بارے میں جانکاری اکٹھی کرنے کے لیےکمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے این سی پی نے کہا ہےکہ حکومت کو لوگوں کی نجی زندگی کی جاسوسی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
بلیا سے بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ وریندر سنگھ مست نے ضلع حکام کو بلیا میونسپل کونسل علاقہ میں تمام چھوٹے – بڑے مندروں کا سروے کرنے اور وہاں بھجن–کیرتن اور موسیقی کے آلات کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی ہے، اور اگر اس میں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ کی رقم استعمال کی جاسکتی ہے۔
دستاویز کے مطابق، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہر خاندان کو سرکاری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ‘جموں کشمیر فیملی آئی ڈی’ کے نام سے ایک یونک الفا نیومیرک کوڈ (منفرد الفاعددی کوڈ) فراہم کیا جائے گا۔ یہ ہریانہ کے ‘فیملی آئی ڈی ایکٹ 2021’ کی طرز پر لاگو کیا جائے گا۔
میساچیوسٹس واقع ڈیجیٹل فرانزک فرم، آرسینل کنسلٹنگ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹین سوامی تقریباً پانچ سال تک ایک میل ویئر مہم کے نشانے پر تھے، جب تک کہ جون 2019 میں پولیس نے ان کے آلات کو ضبط نہ کر لیا۔
ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے لوک سبھا میں اقتصادی اشاروں اور اقتصادی صورتحال کے علاوہ کئی دوسرےمسائل پر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی کو کمتر ثابت کرنے کے لیے’پپو’ لفظ کااستعمال کیا گیا تھا۔ آج اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ ‘اصلی پپو’ کون ہے۔
یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ میڈیا، جو جمہوریت کے سب سے زیادہ تسلیم شدہ اداروں میں سے ایک ہے، دلتوں، آدی واسیوں اور دیگر پسماندہ گروہوں کو نہ صرف نیوز رومز میں نوکریاں دینے بلکہ ان کے ایشوز کو بھی جگہ دینے میں ناکام رہا ہے۔
ای ڈی جیسی مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رکن سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ ای ڈی نے پچھلے آٹھ سالوں میں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف 3000 چھاپے ڈالے ہیں، لیکن صرف 23 ہی لوگ قصوروار پائے گئے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر راجہ پٹیریا کے بیان پر جہاں بی جے پی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہیں کانگریس نے پٹیریا کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا ہے۔ اس دوران پیٹریا نے دعویٰ کیا کہ انہیں غلط سمجھا گیا۔
اروناچل پردیش کے توانگ میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیامنٹ میں کہا کہ اس معاملے کو چینی فریق کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔ اس جھڑپ میں کوئی بھی ہندوستانی فوجی ہلاک نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔
نقلی نوٹ، بلیک منی اور دہشت گردی پر قابو پانے کی بات کرتے ہوئے مودی حکومت نے 2016 میں نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا اور 2000 روپے کے نوٹ جاری کیے تھے۔ اب بی جے پی ایم پی سشیل کمار مودی نے راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ لوگوں نے یہ نوٹ بڑے پیمانے پر جمع خوری کررکھی ہے۔ صرف غیر قانونی کاروبار میں ان کا استعمال ہو رہا ہے۔
دہلی دنگوں کے معاملے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار عمر خالد نے اپنی بہن کی شادی کے پیش نظر دو ہفتے کے لیے عبوری ضمانت مانگی تھی۔ عدالت نے انہیں 23 سے 30 دسمبر تک کے لیے ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس میں مزید توسیع کا مطالبہ نہ کریں۔
عامرسلیم خان اپنی رپورٹس کی دلچسپ سرخیوں اور خبر وں کی ترتیب و پیشکش کے لیے ہمیشہ یاد کیے جائیں گئے ۔ مجھ جیسے صحافت کے طالبعلم کی ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ ایک سرخی ان جیسی لگا پاتا ۔
گزشتہ دنوں نریندر مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے ایک حلف نامے میں کہا ہے کہ ‘مذہب کی آزادی کے حق میں دوسرے لوگوں کو کسی خاص مذہب کے اختیار کرنے کا بنیادی حق شامل نہیں ہے’۔
احمد آباد کے جمال پور-کھڑیا اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوارعمران کھیڑا والا نے گجرات اسمبلی انتخابات میں اپنے قریبی بی جے پی حریف بھوشن بھٹ کو شکست دی۔ اس بار کانگریس نے چھ، عآپ نے تین، اے آئی ایم آئی ایم نے 12 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔وہیں حکمراں بی جے پی نے کسی بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔
الزام ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جن طالبعلموں نے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا، ان کے پاس مبینہ طور پر 6 دسمبر کو ‘یوم سیاہ’ بتانے والے پوسٹر تھے۔ واقعہ کے ایک دن بعد ہندوتوا تنظیموں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ملزم طالبعلموں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
ویڈیو: سوراج انڈیا کے بانی اور کارکن یوگیندر یادوآغاز سے ہی کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگرچہ وہ کانگریس پارٹی کے رکن نہیں ہیں، لیکن وہ لوگوں کو ساتھ لانے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ دی وائر کے یاقوت علی نے ان سے عام آدمی پارٹی سمیت عصری سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
بک ریویو: تحریک کے ساتھ ہی تحریکوں کو دستاویزی پیرہن عطا کرنا ایک اہم اور ذمہ دارانہ کام ہے۔ صحافی مندیپ پنیا نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کے سفر کو تخلیقی انداز میں حقائق کے ساتھ پیش کرکے اس سمت میں کوشش کی ہے۔
بی جے پی ایم پی روی کشن نے لوک سبھا میں ایک پرائیویٹ بل پیش کیا ہے، جس میں آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی دفعات ہیں۔ اس کا مقصد لوگوں کو دو سے زیادہ بچوں کو جنم دینے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جن کے دو سے زیادہ بچے ہیں انہیں سرکاری ملازمتوں اور سرکاری سہولیات اور سرکاری سبسڈی کے لیے نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔
ہندوستان کے لیے گجرات کے انتخابی نتائج کے نظریاتی مضمرات بہت سنگین ہوں گے۔ مسلمان اور عیسائی مخالف نفرت اور تشدد گجرات کے باہر بھی شدت اختیار کریں گے۔ مزدوروں، کسانوں، طلبہ وغیرہ کے حقوق کو محدود کرنے کے لیے قانونی طریقے اپنائے جائیں گے۔ آئینی اداروں پر بھی دباؤ بڑھے گا۔
یاد رفتگاں: گزشتہ دنوں دار فانی سے رخصت ہوئےمؤرخ سریندر گوپال اپنےتمام علمی کارناموں میں وولگا کو گنگا سے جوڑنے والے سماجی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کی چھان بین کرتے رہے۔عصر آئندگاں میں جب بھی ہندوستان، روس اور وسطی ایشیا کے تاریخی تعلقات پر بات کی جائے گی، ان کے علمی کارنامے اہل علم کے لیے رہنمائی کا کام کریں گے۔
نومبر کے آخری دنوں کی مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی رپورٹ میں بہار کے موتیہاری کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی ) 402 تھا۔ یہ صورتحال تقریباً ایک ماہ سے ہے۔ ایک ایسے شہر میں جہاں صنعت کے نام پر کسی زمانےکی شوگر مل کے کھنڈرات ہی نظر آتے ہیں، آلودگی کی یہ سطح سنگین سوالوں کو جنم دیتی ہے۔
بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی نے اخبارات میں اشتہار دے کر دعویٰ کیا ہے کہ اس کی دوائیں ٹائپ 1 ذیابیطس، تھائرائیڈ اور دمہ جیسی کئی بیماریوں کا علاج کر سکتی ہیں۔ ‘ایلوپیتھی کے ذریعے پھیلائی گئی غلط فہمیاں’ کے عنوان سے شائع ہونے والےاس اشتہار کو تمام ڈاکٹروں نے پورے طور پر گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں بتایا کہ اقلیتی طبقے کے ریسرچ اسکالرس کو ملنے والی مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو اس تعلیمی سال سے بند کیا جا رہا ہے۔ یہ فیلو شپ یو پی اے کے دور حکومت میں سچر کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔
صحافی صدیق کپن اور تین دیگر افراد کو 5 اکتوبر 2020 کو ہاتھرس میں ایک نوجوان خاتون کے ساتھ مبینہ طور پرگینگ ریپ اور قتل کے کیس کی کوریج کے لیے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے فروری2021 میں کپن کے خلاف کیس درج کیا تھا۔
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے آبائی ضلع ہمیر پور کی پانچ میں سے ایک بھی اسمبلی سیٹ پر جیت نہیں ملی۔ ٹھاکر کے پارلیامانی حلقے کی کل 17 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس نے 10 پر کامیابی حاصل کی ہے، دو پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔