خصوصی رپورٹ: دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ متنازعہ سلی سولز کیفے اینڈ بار یا تو ایٹال فوڈ اینڈ بیوریجز کی ملکیت ہے یا اس کے زیر اہتمام چلایا جاتا ہے۔ ایٹال ایک لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپ والی کمپنی ہے جس میں زوبین ایرانی اور ان کے بیٹے سمیت ایرانی فیملی کے ممبروں کی دو خاندانی ملکیتی کمپنیوں –اگرایا مرکنٹائل اوراگرایا ایگروکے ذریعے 75 فیصدحصہ داری ہے۔
جہاں وزیرا عظم مودی نے علاقائی روابط کو سفارتی ترجیحات میں رکھا ہے، وہاں وہ اس بات کو سمجھنے سے آخر قاصر کیوں ہے کہ وسط ایشیا کے ساتھ روابط کشمیر سے ہوکر اور پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے ذریعے ہی ممکن ہیں۔
ہندوتوا تنظیم کا الزام ہے کہ اتر پردیش میں کانپور کے فلوریٹس انٹرنیشنل اسکول میں اسلامی دعا کے ذریعے طالبعلموں کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، جبکہ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے یہاں کسی خاص مذہب نہیں، بلکہ تمام مذاہب کی دعائیں طالبعلموں سے کرائی جاتی ہیں اور ایسا 12-13 سالوں سے چل رہا ہے۔
انٹرویو: چار سال پرانےایک ٹوئٹ کے لیے دہلی پولیس کے ذریعے حراست میں لیے جانے کے بعد آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نےتقریباً تین ہفتے جیل میں گزارے۔ اس دوران یوپی پولیس نے ان کے خلاف کئی مقدمات درج کیے۔ تاہم، سپریم کورٹ نے انہیں یہ کہتے ہوئے ضمانت دے دی کہ ان کی مسلسل حراست کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ان کے ساتھ علی شان جعفری کی بات چیت۔
ویڈیو: اتر پردیش کے کاس گنج میں ایک ہندو خاتون نے مسلم نوجوان کے خلاف الزام لگاتے ہوئے کہا تھاکہ نوجوان نے نام بدل کر اور اپنی پہچان چھپا کر اس کے ساتھ ریپ کیا تھا۔ اس معاملے میں الزام لگانے والی خاتون اب اپنے بیان سے پلٹ گئی ہے۔
ایک تقریب کے دوران سری لنکا میں جاری بحران کا حوالہ دیتے ہوئے ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھورام راجن نے کہا کہ یہ ملک اس امر کے نتائج کا مشاہدہ کر رہا ہے کہ جب ملک کے لیڈر ملازمتیں پیدا کرنے میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی کوشش میں اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
بہار کے بیگوسرائے ضلع کا معاملہ۔ ضلع کے لاکھو تھانہ حلقہ کےنپنیا گاؤں میں 27 جولائی کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی، جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لے جاتے ہوئے رسی سے کھینچے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیاتھا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایلگار پریشد کیس میں جیل میں بند انسانی حقوق کے کارکن سریندر گاڈلنگ پر ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کی سرگرمیوں کو چلانے کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی عدالت میں عرضی داخل کرکے گاڈلنگ سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
گزشتہ 29 جولائی کو اتر پردیش کی ہاتھرس پولیس کی طرف سے درج کی گئی شکایت کے بعد آگرہ میں منعقد ہونے والے پروگرام کو رد کر دیا گیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ بکر انعام یافتہ گیتانجلی شری کی کتاب ‘ریت سمادھی’ میں بھگوان شیو اور پاروتی کی ‘قابل اعتراض عکاسی’ کی گئی ہے، جس سے ‘ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں’۔
مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں اس بات سے انکار کیا کہ وہ ملک میں یکساں سول کوڈ کو لاگو کرنے کے لیے کوئی کمیٹی قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یکساں سول کوڈ بی جے پی کے انتخابی وعدوں میں نمایاں رہا ہے۔
ویڈیو: ملک میں منکی پوکس کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ کیرالہ میں تین معاملات کے علاوہ دارالحکومت دہلی میں بھی ایک کیس سامنے آیا ہے۔ اس وائرل بیماری کی علامات اور علاج کے بارے میں ڈاکٹر چندرکانت سے دی وائر کے یاقوت علی کی بات چیت۔
چھتیس گڑھ ملک کی پہلی ریاست ہے، جس نے گائے پالنے والوں سے دو روپے فی کیلو کے حساب سے گوبر خریدنے کے بعد اب گائے کا پیشاب چار روپے فی لیٹر خریدنے کی شروعات کی ہے۔ 28 جولائی کو گائے کے پیشاب کی خریداری کی شروعات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ نامیاتی کھادوں اور نامیاتی کیڑے مار ادویات کے استعمال سے کاشتکاری کی لاگت میں کمی آئے گی۔ غذائی اجناس کا معیار بہتر ہوگا جس سے عوام کی صحت بہتر ہوگی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت 5422 مقدمات درج کیے ہیں، لیکن اب تک صرف 23 افراد کو ہی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے- جو کہ 0.5 فیصد سے بھی کم ہے۔
انصاف کا اصول ہے کہ ،سو مجرم بھلے ہی چھوٹ جائیں، لیکن ایک بھی بے قصور نہ پکڑا جائے، لیکن الہ آباد کے اٹالہ میں پتھر بازی کے بعد بڑے پیمانے پر کی گئی گرفتاریوں میں انصاف کے اس اصول کو الٹ دیا گیا ہے۔
ویڈیو: اس بیماری کی شروعات 1970 میں ایک افریقی ملک میں ہوئی۔ رواں سال کے قبل تک یہ بیماری صرف 11 افریقی ممالک تک محدود تھی۔ لیکن اب یورپ کے کئی ممالک سمیت 75 ممالک میں 19000 سے زائد افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں۔ حالانکہ صرف 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آخر ایسا کیا ہوا کہ یہ بیماری اتنے ممالک میں داخل ہو گئی؟ اس سے لڑنے کے لائحہ عمل کیا ہو سکتے ہیں؟ ہندوستانی حکومت اس سلسلے میں کیا کر رہی ہے؟ ان تمام سوالوں کا جواب جاننے کے لیےدی وائر کی یہ رپورٹ دیکھیں۔
دہلی یونیورسٹی کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کالج کے طالبعلموں نے کالج انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ پہلے تھیٹر سوسائٹی کا نام ‘الہام’ تھا، جسے بدل کر ‘آرمبھ’ کر دیا گیا ہے۔ وہیں پرنسپل آر این دوبے نے اس الزام کی تردید کی ہے اور اسے اپنے خلاف سیاست قرار دیا ہے۔
ویڈیو: ملک میں جہاں ایک طرف عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے پر مسلمانوں کو جیل رسید کرنے سے لے کر کھلے میں نماز پر پابندی لگائی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف ساون کے مہینے میں کانوڑ لا رہے نوجوانوں اور خواتین پر ہیلی کاپٹرسے پھول برسائے جا رہے ہیں، کیا ہندوستانی مسلمان دوسرے درجے کے شہری بنتے جا رہے ہیں؟ اس موضوع پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: حالیہ دنوں میں دیکھنے میں آیا ہے کہ عوامی طور پر نماز ادا کرنے کو ‘جرم’ قرار دیا جا رہا ہے، اور ہندوتوا تنظیمیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں ۔دی وائر ایکسپلین کے اس ایپی سوڈ میں ہم اس سیاسی تناظر پر بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے تحت عوامی طور پر نماز ادا کرنے کو ‘جرم’بنا دیا گیا ہے اور یہاں یہ سمجھنے کی کوشش بھی گئی ہے کہ کیا ہندوستانی قانون میں اس کے خلاف کسی طرح کی کارروائی کی کوئی بنیاد ہے؟
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی میڈیا ادارے کے دوسرے کاروباری مفادات ہوتے ہیں تو وہ بیرونی دباؤ کے تئیں حساس ہو جاتے ہیں۔ کاروباری مفادات اکثر آزاد صحافت کے جذبے پر حاوی ہو جاتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر جمہوریت سےسمجھوتہ ہوتا ہے۔
ویڈیو: مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن حکومت کی پالیسیوں کو تنقیدکا نشانہ بنا رہی ہے، جس میں مہنگائی بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس کے علاوہ آر بی آئی، الیکشن کمیشن، سی بی آئی جیسے متعدد موضوعات پر کانگریس کے رکن پارلیامنٹ ششی تھرور سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
واقعہ اتر پردیش کے کاس گنج ضلع کا ہے۔ 16 جولائی کو ایک خاتون نے ایک مسلم شخص کے خلاف لو جہاد اورریپ کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اب خاتون نے کہا ہے کہ اس کو اس کام کے لیے دو افراد نے پیسہ دے کر کام پررکھا تھا۔ سازش کرنے والے دونوں ملزمین میں سے ایک کو مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کا لیڈر بتایا جا رہا ہے۔
پاکستان کے برعکس ہندوستان میں سویلین حکومتیں اور سیاستدان لاکھ اختلافات کے باوجود ملک کے وسیع تر مفادات کی حفاظت کرتی ہیں۔پاکستان کے لبرل مدبرین اس سوال پر بس یہ کہہ کر جان چھڑاتے ہیں کہ ان کے ملک میں ملٹری سویلین حکومتی فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ مگر جب سویلین حکمران بھی اقتدار میں آتے ہیں، تو کیا وہ توازن برقرار رکھ پاتے ہیں؟ جمہوی نظام کو چلانے کے لیے توازن برقرار رکھنا ایک لازمی امر ہے اورایک کامیاب جمہوریت کے لیے آئین کو چلانے کے لیے امبیڈ کر کی نصیحت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ دنوں یوپی میں عمل میں آئی دو گرفتاریوں سے واضح ہے کہ اظہار رائے کی آزادی اب باقی نہیں رہی۔ یا پھر جیسا کہ عیدی امین نے ایک بار کہا تھا کہ ، بولنے کی آزادی توہے، لیکن ہم بولنے کے بعد کی آزادی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔
بی جے پی کی اقتصادی پالیسیوں اور اڈانی گروپ کے کاروباری سودوں پر لکھنے والے فری لانس صحافی روی نائرنے کہا ہے کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی پیشگی سمن نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں شکایت کی کوئی کاپی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کی کون سی رپورٹ یا سوشل میڈیا پوسٹ پر گروپ نے ان کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرایا ہے۔
اتراکھنڈ کی منسٹر آف وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ریکھا آریہ نے ایک سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اپنے محکمے کے تمام افسران، ملازمین، آنگن واڑی-منی آنگن واڑی کارکنوں اور معاونین کو ہدایت دی ہے کہ وہ 26 جولائی کو اپنے اپنے گھروں کے قریبی شیومندروں میں ‘ جل ابھیشیک’ کریں اوراس کی تصویریں ای میل اور وہاٹس ایپ گروپ میں ڈالیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نےمنکی پوکس کو عالمی ایمرجنسی کا درجہ دے دیا ہے۔ عالمی سطح پر 75 ممالک میں منکی پوکس کے 16000 سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے ابھی تک پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے دروپدی مرمو کو ملک کے 15ویں صدر کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ 64 سالہ مرمو اس اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک پہنچنے والی پہلی آدی واسی اور ملک کی دوسری خاتون صدر ہیں۔ سنتھال کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی صدر اس سے قبل جھارکھنڈ کی گورنر رہ چکی ہیں۔
چھتیس گڑھ کی مستوری اسمبلی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر کرشنامورتی باندھی نے دعویٰ کیا کہ بھانگ اور گانجے کا نشہ کرنے والے افراد ریپ ، قتل اور ڈکیتی جیسے جرائم نہیں کے برابر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ نشہ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسی چیزیں پیش کی جائیں جن کے نشہ کے بعد قتل، ریپ یا دیگر جرائم کا ارتکاب نہیں کیاجاتا۔
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے رہنے والے عقیل احمد 19 جولائی کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ میلہ گھومنے گئے تھے، جہاں ان کے ایک ساتھی کی جھولے کی سواری کے سلسلے میں ایک شخص سے جھگڑا ہو گیا، جس میں عقیل کو شدیدچوٹیں آئیں اور انہوں نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
اڑیسہ حکومت سنبل پور کےسملیشوری مندر کےری ڈیولپمنٹپروجیکٹ پر کام کر رہی ہے، جس کی وجہ سے قریبی بستی میں برسوں سے جھگیاں بناکر رہ رہے تقریباً 200 دلت خاندان متاثر ہوں گے ہیں ۔ سماجی کارکنوں کے مطابق، کم از کم ایک سو گھروں کو پہلے ہی منہدم کیا جاچکا ہے۔ دیگر خاندانوں نے اپنے گھروں کو بچانے کے لیےاڑیسہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ حکومت نے 2019-20 میں 5326 اخبارات میں اشتہارات پر 295.05 کروڑ روپے، 2020-21 میں 5210 اخباروں میں اشتہارات پر 197.49 کروڑ روپے، 22-2021 میں 6224اخبارات میں اشتہارات پر 179.042 کروڑ روپے اور جون 2022-23 تک 1529 اخبارات میں اشتہارات پر 19.25 کروڑ روپے خرچ کیےتھے۔
ویڈیو: ملک میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان معاملوں پر عدالتوں کے رویے پر سپریم کورٹ کے وکیل اور راجیہ سبھا ایم پی کپل سبل سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی بیٹی زوئش کے ذریعے شمالی گوا میں چلائے جا رہے’سلی سولس کیفے اینڈ بار’ کو ایکسائز کمشنر نے مبینہ طور پر غیرقانونی بار لائسنس رکھنے کے الزام میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ ریستوراں پچھلے کچھ عرصے سے ایک مرے ہوئے شخص کے نام پر شراب کے لائسنس کی تجدید کروا رہا ہے۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ کووڈ کی وبا کا ریلوے کی اقتصادی حالت پر طویل مدتی اثر پڑا ہے۔ ایسی صورت حال میں بزرگ شہریوں سمیت کئی زمروں کے لیےکرایہ میں چھوٹ کادائرہ بڑھانا مناسب نہیں ہے۔ گزشتہ مئی میں ایک آر ٹی آئی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مارچ 2020سے دو سالوں میں ریلوے نے بزرگ شہریوں کو ٹکٹ میں رعایت نہ دے کر 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کی اضافی آمدنی حاصل کی تھی۔
ویڈیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 دسمبر 2021 کو ٹی وی پر اعلان کیا تھاکہ ہندوستان 10 جنوری 2022 سے کووڈ ویکسین کی تیسری خوراک یعنی بوسٹر ڈوز شروع کرے گا۔اس وقت تک اومیکرون ویرینٹ متعارف ہو چکی تھی۔ لیکن 24 دسمبر کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کووڈ مینجمنٹ کی اعلیٰ قیادت نے تیسری خوراک کے سوال سے کنی کاٹ لی تھی۔
توآخر 24 گھنٹوں میں سائنس کیسے بدل گئی؟ ہندوستان کے کس سائنسی ادارے نے اسے راتوں رات منظوری دے دی ہے؟اس پیچیدہ سوال کا جواب جاننے کے لیے دی وائر نے کئی آر ٹی آئی درخواستیں دائر کیں۔ ہماری تحقیقات میں جو حقائق سامنے آئے وہ بے حد پریشان کن تھے۔ دیکھیے ہماری خصوصی رپورٹ۔
زیادہ سے زیادہ مہاجرمزدوروں کو راشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی حکومتوں کوطریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ حتمی مقصد یہ ہے کہ ہندوستان میں کوئی بھی شہری بھوک سے نہ مرے۔ عدالت نے کہا کہ مہاجرمزدور نیشن بلڈنگ میں اہم رول ادا کرتے ہیں اور کسی بھی طور پران کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو اس اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہونے والی ملک کی پہلی آدی واسی اور دوسری خاتون صدر ہوں گی۔ جمعرات کو صبح 11 بجے شروع ہوئی ووٹوں کی گنتی میں مرمو نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کو کے تیسرے مرحلے ہی شکست دےدی۔ سنہا نے اپنی ہار قبول کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
سبھی مزدورکو چین کی سرحد سے متصل اروناچل پردیش کے کرونگ کومے ضلع میں ‘بارڈر روڈ آرگنائزیشن’ کی ایک سڑک کے تعمیراتی منصوبے میں بھی کام کر رہے تھے۔ انہیں آسام کے مقامی ٹھیکیدار کام کا وعدہ کرکے اروناچل پردیش کے دامن کے ایک کیمپ میں لے گئے تھے۔ 3 جولائی کے بعد سے گھر والوں کا ان سے رابطہ نہیں ہو پایاہے ۔ 13 جولائی کو جب مقامی انتظامیہ کو اس بات کا علم ہوا تو سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ انہیں مسلسل حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ عدالت نے انہیں بدھ کو ہی رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف اتر پردیش میں درج تمام معاملے دہلی پولیس کو تحقیقات کے لیے سونپ دیے اور یوپی حکومت کی طرف سے بنائی گئی ایس آئی ٹی کو بھی ختم کرنے کی ہدایت دی۔
موجودہ دور میں اب ایسا لگتا ہے کہ مسلمانوں کو اس حد تک سیاسی یتیم اور بے وقعت بنایا گیا ہے کہ اب علامتی طور پر بھی ان کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی ہے۔