بہار: اسکولی پروگراموں کے آغاز میں وندے ماترم اور اختتام پر ریاستی گیت گانا لازمی
بہار حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کے پروگراموں کی شروعات ’وندے ماترم‘کے گانے سے ہوگی اور اس کے بعد قومی ترانہ گایا جائے گا۔ پروگرام کا اختتام بہار کے ریاستی گیت-’میرے بھارت کے کنٹھ ہار‘گا کر کیا جائے گا۔
