Counter-Intelligence Jammu

جموں: عدالت نے ’قابل اعتراض‘ کتابوں کی تقسیم کے معاملے میں تین ناشروں کو 10دن کی حراست میں بھیجا

جموں و کشمیر میں ’قابل اعتراض‘ مواد پر مشتمل کتابوں کی اشاعت اور تقسیم کے معاملے میں کاؤنٹر انٹلی جنس یونٹ نے تین ناشروں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا، جب بی جے پی، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں نے ان کتابوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے ’سمگر شکشا ابھیان‘کے تحت تقسیم کی گئی ان کتابوں میں ’غیرمناسب مواد‘ شامل تھا۔