لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کو حالیہ طلبہ تحریک میں شامل بعض نوجوان مظاہرین کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ نہ تو تشدد کر رہے تھے، نہ ہی ان کا رویہ جارحانہ تھا اور نہ ہی وہ کسی کے ساتھ بدسلوکی کر رہے تھے۔ اس کے باوجود انہیں مارا پیٹا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔
دہلی پولیس جنتر منتر سے ملے کھانے کے ریپر اور پیکیجنگ کی بنیاد پر ان ریستورانوں اور کیفے تک پہنچ رہی ہے، جنہوں نے ایپ پر مبنی ڈیلیوری کے ذریعے مظاہرین کو کھانا بھیجا تھا۔ کئی ریستوران مالکان کا الزام ہے کہ پولیس افسران نے ان سے پوچھ گچھ کی کہ انہوں نے مظاہرین کی ’حمایت‘ کیوں کی اور ان کے آرڈر ریکارڈ بھی کھنگالے۔
لوک سبھا میں کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے پرہلاد جوشی کو نیا وزیر تعلیم بنائے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو وزیر تعلیم بنایا گیا ہے جس نے حاملہ خاتون کے ساتھ ریپ کرنے والوں کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعظم اس ملک کی کروڑوں خواتین کو کیا پیغام دینا چاہتے تھے؟ وہیں راہل گاندھی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ’ریپ کرنے والوں کا دفاع کرنے والے‘ شخص کو ملک کا نیا وزیر تعلیم بنایا ہے۔