Israeli army

اسرائیل نے فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا کر غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ایک تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی 94 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق، جنگ کے ابتدائی دو برسوں میں غزہ میں کم از کم 20,179 بچے ہلاک ہوئے اور 44,143 زخمی ہوئے، جو مجموعی اموات کا تقریباً ایک تہائی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ہلاکتوں کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ مانا جا رہا ہے کہ ہزاروں بچے اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

ہند رجب فاؤنڈیشن کا مطالبہ: ہماچل میں چھٹی منا رہے اسرائیلی فوجی کو ’جنگی جرائم‘ کے لیے گرفتار کرے ہندوستان

ہند رجب فاؤنڈیشن نے ہندوستانی حکومت سے ہماچل پردیش میں چھٹی منا رہے اسرائیلی شہری ایتان گلبوع کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلبوع اسرائیلی فوج میں ایک ریزرو فوجی ہے اور فلسطین میں رہائشی عمارتوں پر بمباری اور بڑے پیمانے پرانہیں گرانے کے واقعات میں براہ راست ملوث رہا ہے۔ ان کے یہ افعال جنیوا کنونشن ایکٹ 1960 کے تحت ’جنگی جرائم‘ کے زمرے میں آتے ہیں۔