بابری مسجد انہدام معاملے کی جانچ کرنے والے جسٹس ایم ایس لبرہان کا انتقال
بابری مسجد انہدام کی جانچ کے لیے بنائےگئے لبرہان کمیشن کے چیئرمین رہے اور ریٹائرڈ جسٹس منموہن سنگھ لبرہان 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ چار دہائیوں پر محیط اپنے عدالتی کیریئر کے دوران انہوں نے ہریانہ کے ایڈووکیٹ جنرل کے علاوہ مدراس اور آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی اہم خدمات انجام دیں۔
