این سی ای آر ٹی کی کتابوں کے مواد کو ‘منظم کرنے’ اور کووڈ کے بعد طلبا کے نصابی بوجھ کو ‘کم کرنے’ کا حوالہ دیتے ہوئے ماہرین کی ایک کمیٹی نے کاسٹ، کاسٹ مخالف تحریک، اس کے ادب اور سیاسی واقعات سے متعلق متعددحوالہ جات کو ہٹا دیا ہے۔
این سی ای آر ٹی نے 10 ویں کلاس کی کتاب سے جن تین ابواب کو ہٹایا ہے، ان میں سے ایک ہند وستان -چین خطے میں راشٹرواد کا عروج، دوسرا کہانیوں کے ذریعے معاصر دنیا کی تاریخ کی تفصیل اور تیسرا دنیا کے شہروں کی ترقی شامل ہے۔
ان میں سے ایک باب میں تراونکور کی نادر کمیونٹی کی ان عورتوں کی جدو جہد کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کو اپنے جسم کا اوپری حصہ کھلا رکھنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔
این سی ای آر ٹی کی 12ویں کلاس کی نئی کتاب میں بی جے پی کو مسلم خواتین کے مفادات کا حمایتی بتایا گیا ہے۔