کالج اور یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: یو جی سی
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے وزارت داخلہ کی جانب سے اس سال 28 جنوری کو قومی گیت وندے ماترم کے گانے سے متعلق ہدایت کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کو اس پر سختی سے عمل کرنے کو کہا ہے۔ وزارت کی ہدایات میں مخصوص مواقع پر وندے ماترم کے پورے چھ بند گانے کو کہا گیا ہے۔
