Priyank Kharge

آر ایس ایس پر پابندی نہیں، اس کے کام کاج میں شفافیت چاہتا ہوں: پریانک کھڑگے

کرناٹک کے وزیر داخلہ پریانک کھڑگے نے واضح کیا  کہ ان کا مقصد آر ایس ایس پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کرنا نہیں، بلکہ اس کے کام کاج میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سنگھ کے چیف کو خط لکھ کر تنظیم کی قانونی حیثیت، مالی وسائل اور تنظیم سے متعلق دیگر تفصیلات عوام کے سامنے لانے کی اپیل کی تھی۔

پریانک کھڑگے نے آر ایس ایس چیف کو خط لکھ کر چندے کے ذرائع، آمدنی اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات کی جانکاری دینے کو کہا

کرناٹک کے وزیر داخلہ پریانک کھڑگے نے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کو خط لکھ کر کہا کہ ہندوستان اور بیرون ملک 60,000 سے زائد شاکھاؤں اور کروڑوں سویم سیوکوں کا دعویٰ کرنے والی اتنی بڑی تنظیم کو شفافیت، جوابدہی اور آئینی تعمیل کے اعلیٰ ترین معیارات پر کھرا اترنا چاہیے۔

جس ملک میں ایک ٹھیلے والے کو بھی رجسٹریشن کرانا پڑتا ہے، وہاں آر ایس ایس کو چھوٹ کیسے: پریانک کھڑگے

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے دعویٰ کیا تھا کہ تنظیم کو باقاعدہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ موجودہ قانونی دفعات کے تحت اسے چھوٹ حاصل ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ پریانک کھڑگے نے کہا کہ جس ملک میں ہر ٹھیلہ -پھیری لگانے والے کو بھی رجسٹریشن کرانا پڑتا ہے، وہاں آر ایس ایس جیسی تنظیم قانون سے اوپر کیسے ہو سکتی ہے؟ وہ دکھائیں کہ انہیں آئین کی دفعات سے کس طرح استثنیٰ حاصل ہے۔