معاملہ بریلی کے پنجاب پورہ علاقے کا ہے۔ یہاں کے سابق رہائشی وشال سکسینہ نے اپنا گھر ایک مسلم خاتون شبنم کو فروخت کر دیا تھا، جو اب وہیں رہ رہی ہیں۔ علاقے کے ہندوؤں کا کہنا ہے کہ مسلمان لو جہاد کرتے ہیں اور گوشت کھاتے ہیں۔
ویڈیو: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ‘جہاں جھگی، وہیں مکان’ کے نعرے کے برعکس منگل (21 نومبر) کو دہلی کے متھرا روڈ پر نظام الدین درگاہ کے قریب انسداد تجاوزات مہم کے باعث شدید سردی کے دنوں میں سینکڑوں لوگ بے گھر ہو گئے۔ انہیں اپنے گھر خالی کرنے کے لیے صرف تین دن کا وقت دیا گیا تھا۔
ویڈیو: ممبئی کی آرے کالونی میں بنائے جانے والے میٹرو کار شیڈ کو لے کر ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن نے 24 اپریل کی صبح تقریباً 500 درخت کاٹ دیے۔ یہ تمام درخت یہاں کے مقامی باشندوں نے لگائے تھے۔ اس قدم سے ان لوگوں میں ناراضگی ہے۔