تلنگانہ ایس آئی آر: 20 فیصد سے زیادہ اردو بولنے والی آبادی میں اردو فارم پر غور کرے الیکشن کمیشن: ہائی کورٹ
ایک عرضی میں تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف تیلگو زبان میں اینومریشن فارم تقسیم کیے جانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ اس کا مقصد لسانی اقلیتوں کو ووٹر لسٹ سے باہر کرنا ہے۔ اس پر ہائی کورٹ نے پوچھا کہ جب سم کارڈ پیکیج، موبائل فون یوزر مینول اور مصنوعات کے کیٹلاگ کئی زبانوں میں دستیاب کرائے جا سکتے ہیں، تو الیکشن کمیشن الگ الگ زبانوں میں فارم کیوں دستیاب نہیں کرا سکتا؟
