پارلیامنٹ کے مانسون سیشن کی ہنگامے دار شروعات ہوئی ہے۔ پارلیامنٹ کا سیشن شروع ہوتے ہی دونوں ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد تجویز کو بحث کے لیے منظور کیا ہے۔
بی جے پی وزیر نے اپنے متنازعہ بیان میں کہا کہ ؛وہ سوامی نہیں فراڈ ہیں۔انہوں نے پبلسٹی کے لیے خود پر حملہ کروایا اور اس کی پلاننگ کی۔
عدالت نے کہا کہ دابھولکر اور پانسرے کے بعد دوسرے لوگوں کو نشانہ بنانے کے لئے ان کے ناموں کی فہرست میڈیا میں پھیلائی جا رہی ہے۔ لبرلس اور سماجی کارکنان کو ڈر ہے کہ اگر وہ اپنے خیال عام کرتے ہیں تو ان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ویڈیو: مودی حکومت کے ذریعے ایم ایس پی میں کی گئی تبدیلی اور کسانوں کے مدعوں پر سوراج انڈیا کے قومی صدر یوگیندر یادو سے کبیر اگروال کی بات چیت۔
ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کانگریس صدر راہل گاندھی کے مسلم دانشوروں سے ملنے پر بی جے پی رہنماؤں کی بیان بازی پر دی وائر کے ڈپٹی ایڈیٹر گورو وویک بھٹناگر اور جے ڈی یو کے قومی ترجمان پون ورما سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے لنچنگ سے نپٹنے کے لیے قانون لانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت اور اصل مدعوں سے بی جے پی کے کنی کاٹنے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ صارفین کو ڈیجیٹل دنیا میں موجود ان کی ہر پہچان کو ختم کرنے کا حق بھی ملنا چاہیے۔
گراؤنڈ رپورٹ : کمیٹی میں بی جے پی کے 7 اور سنگھ کے مسلم راشٹریہ منچ سے 3 لوگ شامل ہیں۔ساتھ ہی مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی کا ممبر بنائے جانے پر بھی سوال کھڑا کیا جا رہا ہے۔
جھارکھنڈ کے پاکڑ میں سوامی اگنیویش کی بی جے پی کارکنان نے مخالفت کی، کالے جھنڈے دکھائے،ہاتھا پائی بھی کی۔بتایا جا رہا ہے کہ سوامی اگنیویش ایک پروگرام میں شامل ہونے پاکڑ پہنچے تھے اور اسی وقت ہوٹل سے باہر نکلے تھے۔
تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی واقع ایک اپار ٹمنٹ میں 11 سالہ بچی کے ساتھ کئی مہینوں تک مبینہ طور پر ریپ کرنے کے الزام میں 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں بلڈنگ کا گارڈ بھی شامل ہے۔
مبینہ گئو رکشکوں اورماب لنچنگ کے خلاف دائر عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے چیف جسٹس کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ خوف اور افراتفری کے ماحول سے نپٹنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔شہری اپنے آپ میں قانون نہیں بن سکتے۔
بریلوی مکتبہ فکر کے مولانا توقیر رضا نے کہا مسلم پرسنل لاء بورڈ بی جے پی اور آر ایس ایس کی گود میں بیٹھ گیا ہے اوراس کے اشارے پر کھیل رہا ہے۔
حکومت نے اپوزیشن سے تین طلاق، او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ، ریپ کے مجرموں کو سخت سزا کے اہتمام والے بل سمیت کئی اہم بلوں کو منظور کرانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
کورٹ نے اس معاملے میں وشوناتھ بنام ریاست جھارکھنڈ معاملے میں دیے گئے جھارکھنڈ کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیاتھا کہ جانچ کے سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 102 کے تحت پولیس کسی غیر منقولہ جائیداد کو سیل نہیں کر سکتی۔
آئندہ لوک سبھا انتخابات کے مد نظر بی جے پی کی’سائبر سینا ‘ہر پولنگ بوتھ پر 5 لوگوں تک پہنچ بناکر اپوزیشن کےپروپیگنڈہ کے خلاف بی جے پی کی کامیابیوں کی تصویر پیش کرےگی۔
عدالت نے کہا کہ پولیس کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنے بچوں کی گمشدگی کا درد برداشت کر رہے ہیں اور گمشدہ بچے بھی تکلیف اٹھا رہے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو دو گول کے مقابلے میں چار سے شکست دے کر يہ ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کروشیا پہلی مرتبہ عالمی کپ کے فائنل تک رسائی میں کامیاب ہوا تھا۔
جے این یوکے اسٹوڈنٹ نجیب کی ماں فاطمہ نفیس نے کہا کہ انہیں عدلیہ پر بھروسہ ہے اور انہیں انصاف ملے گا۔ خدا ان لوگوں کو سزا دے گا جنہوں نے نجیب کو اس کی ماں سے چھین لیا۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کانگریسی رہنما ششی تھرور کے ہندو پاکستان والے بیان اور آموں پر ونود دوا کا تبصرہ۔
مرکزی وزیر جیسے اور بھی کئی ہیں جو ایک امیر اور تعلیم یافتہ بیک گراؤنڈ سے آتے ہیں، جو دکھتے لبرل ہیں لیکن جن کے من میں فرقہ وارانہ سڑاند بھری ہوتی ہے۔
شیعہ وقف بورڈ پہلے بھی رام مندر کے لیے مسلمانوں کے حصے کی زمین کو مندر کے لیے دینے کی بات کہہ چکا ہے۔
نیتی آیوگ نے کے نائب چیئر مین نے کہا ہے کہ ہندوستان بھلے ہی دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہے لیکن ہماری فی کس آمدنی فرانس سے 20 گنا کم ہے۔
مختار انصاری بھی اسی باغپت جیل میں بند ہیں جہاں منا بجرنگی کا قتل ہوا۔ ان کے بھائی نے کہا کہ مختار جب اتر پردیش اسمبلی سیشن میں شامل ہو رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔
سی بی آئی نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ ہم نے معاملے میں کلوزر رپورٹ لگانے کا سوچا ہے۔ہم اب تک نجیب احمد کا پتہ نہیں لگا پائے ہیں ،دوسرے فریقوں کا تجزیہ کرنے کی ایک اور کوشش کر رہے ہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے پی ایم او کے ذریعے وزارات سے اگلے 6 مہینے میں افتتاح کیے جانے لائق پروجیکٹس کی فہرست مانگنے اور تاج محل کو لے کر سپریم کورٹ کے ذریعے حکومت کو نشانہ بنانے پر ونود دوا کا […]
سپریم کورٹ نے ایل جی کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس پاور ہے ،ہم سوپر مین ہیں،لیکن لگتا ہے کہ آپ کچھ کریں گے نہیں ۔
ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ راجیہ سبھا ممبر آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل 22 ہندوستانی زبانوں میں سے کسی میں بھی اسپیچ دے سکتے ہیں۔ اب ان کے ساتھ ساتھ ترجمہ کی سہولیات مہیا ہوں گی۔
2010 بیچ کے یو پی ایس سی کے ٹاپر فیصل نے ریپ کے بڑھتے واقعات کو لےکر ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس پر ان کو مرکزی حکومت کےڈپارمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کے ذریعے نوٹس بھیجا گیا ہے۔ فیصل نے ٹوئٹر پر نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جمہوری ہندوستان میں نوآبادیاتی رجحان سے بنائے اصولوں کے ذریعے اظہار آزادی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے شہری بلدیات کی بد انتظامی کی وجہ سے عوام کو ہو رہی مشکلات اور ریلائنس کے جیو انسٹی ٹیوٹ کو بننے سے پہلے ہی’ ٹاپ‘ کا درجہ ملنے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
واقعہ چھندواڑا ضلع کا ہے۔ 14 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ مہوا ٹولہ کے جنگلوں میں دو لوگوں نے ریپ کیا، وہ ان کے چنگل سے نکل بھاگی تو راستے میں تین دوسرے لوگوں نے پھر ریپ کیا۔
ممبئی میں بارش کی رفتار تھم گئی ہے۔ ویسٹرن ریلوے کی خدمات بحال ہو گئی ہے۔ موسم محکمہ نے کہا کہ سنیچر تک شہر اور آس پاس کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بارش جاری رہنے کا امکان ہے ۔
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ کاشی وشو ناتھ مندر کاریڈور عوام کے فائدے کے لیے ہے اور فلاحی اسکیموں کو اس طرح سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔
گلاب سنگھ نے کہا؛1947 سے میری فیملی پاکستان میں رہتی آئی ہے۔فسادات ہونے کے باوجود ہم نے پاکستان کو نہیں چھوڑالیکن اب ہمارے ساتھ زبردستی کرکے ہمیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
پرانی دہلی کے بلیماران واقع رابعہ گرلس پبلک اسکول میں سوموار کو کے جی اور نرسری کی 50 بچیوں کو بیس منٹ میں بندی بنا کر 5 گھنٹے تک بٹھانے کا الزام لگا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ہندوستانی معیشت پر معروف اکانومسٹ امرتیہ سین اور جیاں دریج کے حالیہ بیانات اور مرکزی وزیر جینت سنہا کے جھارکھنڈ لنچنگ کے ملزموں سے ملنے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
عدالت نے 18 ایم ایل اے کو نااہل ٹھہرائے جانے کے تمل ناڈو اسمبلی صدر کے حکم کے خلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس ایم سندر کو دھمکی بھرا نامعلوم خط بھیجنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی مانگ کو لےکر فوراً سماعت کی درخواست کو نامنظور کر دیا۔
تحفظ کا حوالہ دےکر جامعہ انتظامیہ نے طالبات کے ہاسٹل بند ہونے کا وقت رات 10:30 بجے سے گھٹاکر 9 بجے کر دیا ہے ۔ اس کے خلاف مظاہرے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو لگتا ہوگا کہ وہ صحافیوں اور غیرمتفق آوازوں کو مارکر خاموش کرا دیںگے اور حقیقت کو چھپا لے جائیںگے، لیکن ایسا نہیں ہونے والا۔
آر ٹی آئی سے ملی جانکاری کے مطابق؛ نوٹ بندی کے بعد نئے نوٹوں کو ملک کے مختلف حصوں میں پہنچانے کے لئےانڈین ایئر فورس کے ہوائی جہاز سی-17 اور سی-130 جے سپر ہرکیولس کا استعمال کیا گیا تھا۔
تنظیمیں چاہے کوئی بھی ہوں ان سب کی فکر ایک ہی ہے: ہندو دھرم کی رکشا کے نام پر مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں سے بے انتہا نفرت کا اظہار اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے جھوٹ اور فریب کے ساتھ تشدد اور دہشت گردی کا استعمال۔