Vontibettu Thimmappa Rajshekar Shetty

وی ٹی راج شیکھر اور ان کا جرنل دلت وائس، تصویر بہ شکریہ: وکی پیڈیا / مہتاب عالم

وی ٹی راج شیکھر: معروف دلت دانشور کی موت

راج شیکھر کا کام نصف صدی سے زیادہ پر محیط ہے، جس کے دوران انہوں نے دلتوں کے جذبات اور مسائل کی انتھک نمائندگی کی ہے، اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ ذات کی بالادستی کو چیلنج کیا۔ جرنل دلت وائس کو انہوں نے 1981 میں قائم تھا۔ ان کا جرنل ہندوستان کے انسانی حقوق سے محروم سبھی طبقات کے ترجمان کے طور پر کام کرتا تھا۔