سیاسی تجزیہ کار یوگیندر یادو نے دی وائر سے کہا، ’سونم نے اپنی بھوک ہڑتال ختم نہیں کی ہے۔ وہ اس وقت اسپتال میں ہیں اور وہاں سے جنتر منتر واپس جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔ لیکن سونم نے سی جے پی کو بتایا ہے کہ جیسے ہی انہیں اسپتال سے نکلنے دیا جاتا ہے، وہ سیدھے جنتر منتر پہنچیں گے۔‘
سونم وانگچک کو سنیچر کی صبح پولیس کے ذریعے زبردستی اسپتال لے جانے پر اپوزیشن کے کئی رہنماؤں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سونم وانگچک، آئیسا کے طلبہ کارکنوں کے ساتھ گزشتہ 21 دنوں سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔
وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کو ہڑتال کے 21ویں دن دہلی پولیس نے حراست میں لے کر زبردستی اسپتال میں بھرتی کر دیا ہے۔ تاہم، بھوک ہڑتال پر بیٹھےآئیسا کے تین ممبر اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔ وہیں سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک، وزارت تعلیم کی بار بار کی ناکامیوں اور لداخ کے آئینی تحفظات کے مطالبات کو حکومت کی جانب سے نظرانداز کیے جانے کے خلاف غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔دریں اثنا، کئی ماہرین تعلیم، مصنفین، فنکاروں اور فلمسازوں نے ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزارت تعلیم کی ہدایات پر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی جانب سے تمام جامعات کے وائس چانسلر کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ جامعات مختلف سرکاری سروے میں حصہ لیں اور اپنے صحافت کے نصاب کا جائزہ لیں تاکہ انہیں ’مزید مؤثر‘بنایا جا سکے۔
وزارت تعلیم نے سی بی ایس ای، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور نوودیا ودیالیہ سمیتی کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بچپن کے واقعات پر مبنی فلم ‘چلو جیتتے ہیں’ کو اپنے اسکولوں میں دکھائیں، اور یہ بھی کہا ہےکہ اس سے نوجوان طلبہ کو کردار سازی، خدمت گزاری اور ذمہ داری جیسے موضوعات پر غور کرنے میں مدد ملے گی۔
وزارت تعلیم کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ہریانہ کے 81 اسکولوں میں 178 اساتذہ کی تقرری کے باوجود کوئی طالبعلم نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، 867 اسکولوں کو ایک ٹیچر کے سہارے چلایا جا رہا ہے۔
‘پریکشا پہ چرچہ’ایک سالانہ پروگرام ہے، جس کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ سے بات چیت کرتے ہیں۔ طلبہ کے ساتھ وزیر اعظم کے اس انٹر ایکٹو پروگرام کا پہلا ایڈیشن 16 فروری 2018 کو منعقد کیا گیا تھا۔
میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے فلاسفی کےنصاب میں رام دیو کی یوگ چکتسا رہسیہ سمیت چنندہ کتابوں کو شامل کیا گیا ہے۔یہ کتاب بیماری سے لڑنے میں یوگ کی اہمیت پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کتاب ہٹھ یوگ سوروپ ایوں سادھنا بھی نصاب میں شامل کی گئی ہے۔
وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے لوک سبھا میں بتایا کہ ملک کی42سینٹرل یونیورسٹی میں کل 18647عہدے خالی ہیں، جن میں 6210 ٹیچنگ اور 12437نان ٹیچنگ پوسٹ ہیں۔