چھتیس گڑھ: کرسمس کی سجاوٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے بجرنگ دل کے ارکان کو ضمانت، ہار پہنا کر استقبال کیا گیا
کرسمس سے ایک دن قبل چھتیس گڑھ کے معروف میگنیٹو مال میں توڑ پھوڑ کرنے والے بجرنگ دل کے چھ کارکنوں کو ضمانت مل گئی ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد دائیں بازو کی تنظیم نے ان ملزمان کا استقبال ہارپہنا کرکیا اور ‘رگھوپتی راگھو راجہ رام’ کے نعرے لگائے۔
