Middle East crisis

ایل پی جی گیس کی قلت نہ ہونے کے دعوے کے درمیان پی ڈی ایس سے کوئلہ تقسیم کرے گی بہار کی بی جے پی حکومت

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت اگرچہ عوام کو یقین دہانی کرا رہی ہے کہ ملک میں ایل پی جی سلنڈروں کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں ہے، لیکن کئی ریاستوں میں اس کی قلت دیکھی جا رہی ہے۔ بہار حکومت نے پی ڈی ایس کے ذریعے راشن کارڈ ہولڈروں کو کوئلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں  ہریانہ کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں مڈ ڈے میل کے لیے سلنڈر کے متبادل کے طور پر لکڑی استعمال کرنے کو کہا ہے۔

مغربی ایشیا کے بحران کے بیچ انڈین ایئر لائنز نے موسم گرما میں ہر ہفتے 3,000 پروازیں رد کرنے کا عندیہ دیا

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان انڈین ایئر لائنز 29 مارچ سے شروع ہونے والے موسم گرما کے سیزن میں گزشتہ سال کے مقابلے تقریباً 12 فیصد کم پروازیں چلائے گی۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے اب تک اس  حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے، تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ مغربی ایشیا کی صورتحال کے پیش نظر آنے والے وقت میں پروازوں کی تعداد میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے باعث خام مال کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اچھال، ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کا خدشہ

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد فارماسیوٹیکل سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں صرف پندرہ دنوں میں خام مال کی قیمتیں 200 سے 300 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔ دوا ساز کمپنیاں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وارننگ دے رہی ہیں، اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو سپلائی میں کمی کا بھی عندیہ دے رہی ہیں۔