Author Archives

آکانکشا کمار

چمپت رائے کے ’خط‘ میں مندر کی تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ نریپیندر مشرا کی منتخب کردہ کمپنیوں کے نام

چمپت رائے کے خط میں اشارہ دیا گیا ہے کہ مندر کی تعمیر سے متعلق فیصلوں میں وزیراعظم نریندر مودی کے سابق مشیر اور ٹرسٹ کی تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین رہے نریپیندر مشرا کا اہم کردار تھا۔ انہوں نے مشرا کےبعض فیصلوں، خصوصی طور پر ملازمین کے انتخاب کے حوالے سے بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خط میں لگائے گئے الزامات سے اشارہ ملتا ہے کہ 2020 سے مندر کی تعمیر سے متعلق فیصلے لینے میں مشرا کا نمایاں کردار رہا ہے۔

رام للا کے گھر میں چوری ہوئی تو سمجھ لیجیے راون وہاں پہنچ چکا ہے: نرموہی اکھاڑہ کے چیف

رام جنم بھومی ٹرسٹ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور چڑھاوے کی رقم کے حوالے سے اٹھے سوالوں کے درمیان نرموہی اکھاڑے کے چیف مہنت دینندر داس نے کہا کہ چڑھاوے کی رقم کو خفیہ رکھنے کے بجائے اس کی رسید دینا اور عوام کے سامنے اس کا حساب رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رام للا کے نام پر آنے والی رقم کے معاملے میں شفافیت بنی رہنی چاہیے، اگر کسی نے غلطی کی ہے تو اسے قانون کے دائرے میں لایا جانا چاہیے۔

یوپی: پیپر لیک کے الزامات کے خلاف احتجاج کر رہے طالبعلموں کی حمایت میں آئے کوچنگ سینٹر یوگی حکومت کے نشانے پر

پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فائر سیفٹی قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے الزام میں شہر کے تین کوچنگ اداروں کو سیل کر دیا۔ تاہم، وہاں کے اساتذہ کا خیال ہے کہ معاملہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ تینوں کوچنگ اداروں کے مالکان کا الزام ہے کہ یہ کارروائی جان بوجھ کر لیکھ پال امتحان میں مبینہ پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے والے طالبعلموں کی حمایت کے جواب میں کی گئی ۔

یوپی: پل گرنے سے ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ نے سنائی آپ بیتی — ’پوری رات باڈی دبی رہی‘

گزشتہ ہفتے ہمیر پور میں بیتوا ندی  پر زیر تعمیر پل کے گرنے سے چھ مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد متاثرہ خاندانوں نے سائٹ پر کام کرنے کے حالات پر سوال اٹھائے ہیں۔ وہ پوچھ رہے ہیں کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی وارننگ کے باوجود مزدوروں سے نائٹ شفٹ میں کام کرنے کو کیوں کہاگیا۔ اس کے علاوہ واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن میں تاخیر کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

نوئیڈا مزدور احتجاج: صحافی اور اسٹوڈنٹ ایکٹوسٹ پر این ایس اے کے تحت کارروائی

اپریل کے وسط میں نوئیڈا کے فیکٹری مزدوروں نے تنخواہ میں اضافے، سازگار ماحول اور مزدوروں کے حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے سات ایف آئی آر درج کی ہیں اور 300 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں کارکن، طلبہ، ایک صحافی اور ایک پی ایچ ڈی اسکالر شامل ہیں۔ اب تقریباً ایک ماہ بعد پولیس نے دو لوگوں پر قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کی ہے۔

یوپی: بریلی میں امام توصیف رضا کی لاش ملنے کے ایک ہفتے بعد ان کی اہلیہ نے شکایت درج کرائی

بہار کے رہنے والے امام توصیف رضا کی لاش گزشتہ 27 اپریل کو یوپی کے بریلی کے قریب ایک گاؤں میں ریلوے ٹریک کے پاس ملی تھی۔ ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت سے پہلے کئی چوٹوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ پولیس نے ایک بیان میں ان کی موت کو حادثہ بتایا تھا، جس کے بعد اب ان کی اہلیہ نے ٹرین میں توصیف کے ساتھ مارپیٹ کا الزام لگاتے ہوئے باضابطہ شکایت درج کروائی ہے۔

اتر پردیش ایس آئی آر: حتمی اعداد و شمار جاری، رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ

اتر پردیش کے چیف الیکشن کمشنر نے ریاست میں ایس آئی آر کی مہم شروع ہونے کے پانچ ماہ سے زیادہ کے بعد حتمی اعداد و شمار جاری کیے، جن میں رائے دہندگان  کی تعداد میں  84 لاکھ سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ریاست میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہوں گے۔