بنگال انتخابات: ٹی ایم سی اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے، آبزرور نے سی ای سی سے کہا – آپ اس طرح بات نہیں کر سکتے
مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے تقریباً 91 لاکھ ووٹروں کے نام ایس آئی آر کے بعد ہٹا دیے گئے ہیں۔ اس بیچ ریاست کے کئی افسران کے تبادلوں کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ ایسے میں ٹی ایم سی کا ایک وفد بدھ کے روز چیف الیکشن کمشنر سے ملا تھا، جس کے بعد انہوں نے کمیشن پر ان کی بات نہ سننے کے الزام لگائے ہیں۔ وہیں، ٹی ایم سی کو نشانہ بناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی تنقیدکی جا رہی ہے۔
