Kunal Kamra

آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ پر طنز کرنے کے الزام میں حیدرآباد کے کامیڈین کو اتر پردیش سے حراست میں لیا گیا

آندھرا پردیش پولیس نے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان پر طنز کرنے کے الزام میں ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین انودیپ کٹیکلا کو اتر پردیش کے پریاگ راج سے حراست میں لیا ہے۔ کامیڈین کا ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد جن سینا پارٹی کے جوائنٹ سکریٹری باڈے وینکٹ کرشنا نے کاکیناڈا آئی ٹاؤن تھانے میں معاملہ درج کروایا تھا۔

کنال کامرا نے ایکناتھ شندے پر بنے پیروڈی گانے کے لیے معافی مانگنے سے انکار کیا

مہاراشٹرقانون ساز کونسل کی استحقاق کمیٹی کے سامنے اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو مبینہ طور پر ’غدار‘کہنے کے لیے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ کمیٹی نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا انہیں اپنے کیے پر افسوس ہے اور کیا وہ معافی مانگیں گے۔ کامرا نے صاف طور پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی معافی مخلصانہ نہیں ہوگی۔

مدراس ہائی کورٹ نے کامیڈین کنال کامرا کو عبوری پیشگی ضمانت دی

‘نیا بھارت’ ویڈیو کے بعد درج معاملے میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کو مدراس ہائی کورٹ نے پیشگی ضمانت دی ہے۔ دریں اثنا، پونے میں مبینہ طور پر شیو سینا (یو بی ٹی) کی جانب سے لگائے گئے ایکناتھ شندے کے کارٹون والے پوسٹر پربھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

شندے نے توڑ پھوڑ کو عمل کا ردعمل کہا؛ کنال کامرا کامعافی مانگنے سے انکار، کہا — بھیڑ سے نہیں ڈرتا

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے خلاف طنزیہ تبصرے پر سیاسی تنازعہ کے درمیان اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے کہا کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے۔ دریں اثنا، سی ایم دیویندر فڈنویس نے کامرا پر آئینی حقوق کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے اور انہیں ‘اربن نکسل’ بتایا ہے۔

نئے ویڈیو پر کنال کامرا کے خلاف ایف آئی آر، شیوسینکوں نےکامیڈی کلب میں توڑ پھوڑ کی

مودی حکومت پر تلخ تبصروں کے لیےمعروف اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے اپنے نئے شو ‘نیا بھارت’ میں ‘دل تو پاگل ہے’ گانے کی پیروڈی میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد شیوسینکوں نے اس کامیڈی کلب میں توڑ پھوڑ کی جہاں یہ شو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ہندو تنظیموں کے احتجاج کے بعد اسٹینڈ اپ کامیڈین ویر داس کا بنگلورو میں ہونے والا شو رد

بنگلور میں ہونے والے ویر داس کے شو کو لے کر ہندو جن جاگرتی ویدیکے نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ شو کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا گیا تھاکہ اس سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے اور دنیا کے سامنے ہندوستان کی بدنامی ہو گی۔

عدلیہ کی ہتک کے معاملے میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے اپنا دفاع کیا

خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں صحافی ارنب گوسوامی کو ضمانت ملنے کے سلسلے میں اسٹینڈاپ کامیڈین کنال کامرا نے سپریم کورٹ اور ان کے ججوں کے خلاف کئی ٹوئٹ کیے تھے۔ اپنے دفاع میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ مان لینا کہ صرف ان کے ٹوئٹ سے دنیا کی سب سے طاقتورعدالت کی بنیاد ہل سکتی ہے، ان کی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر سمجھنا ہے۔

سپریم کورٹ نے اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا اور کارٹونسٹ رچتا تنیجہ کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجے

گزشتہ11 نومبر کواسٹینڈاپ کامیڈین کنال کامرا نےخودکشی کے لیےاکسانےکےمعاملے میں صحافی ارنب گوسوامی کی ضمانت کے سلسلےمیں سپریم کورٹ اور اس کے ججوں کے خلاف کئی ٹوئٹ کیے تھے۔ اسی بارے میں کارٹونسٹ رچتا تنیجہ نے بھی ٹوئٹ کیے تھے۔ اٹارنی جنرل نے دونوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دی ہے۔

کنال کامرا کے بعد کارٹونسٹ کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی شروع کر نے کی اجازت

اٹارنی جنرل نے سینٹری پینلس نام کے ایک ویب کامکس پیج پرشائع ایک کارٹون کو لےکر کارٹونسٹ رچتا تنیجہ کے خلاف کارروائی کو منظوری دی ہے۔اس کارٹون میں ارنب گوسوامی کی ضمانت پر تبصرہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے کامیڈین کنال کامرا کے خلاف اسی سلسلے میں کارروائی کی اجازت دی گئی تھی۔

گجرات: وزیر اعظم مودی کی تنقید کرنے والے اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کا شو رد

اس شو میں شریک ہونے کی کوشش کرنے والے ایک فرد نے کئی ٹوئٹ کرکے یہ کہا ہے کہ پروگرام میں رکاوٹ پیدا کرنے والے افراد ہندو تنظیم سے وابستہ تھے اور وہ کنال کامرا کو اینٹی نیشنل اور اینٹی ہندو کہہ رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ اسلام مخالف نعرے بھی لگا رہے تھے۔