pink elephant controversy

گلابی ہاتھی کی موت کا معاملہ: سوشل میڈیا ٹرینڈز ہمارے جذبات کو مشتعل کر رہے ہیں، جبکہ روزمرہ کی سفاکی کا کوئی ہیش ٹیگ نہیں ہے !

فوٹوگرافر جولیا برولیوا کے ’گلابی ہاتھی‘ فوٹو شوٹ سے متعلق معاملہ اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ معاشرے میں جانوروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں معمول تصور کی جاتی ہیں، اور ہمارا غم و غصہ کچھ خاص واقعات پر ہی نکلتا ہے۔ گھنٹوں تک اونٹ یا ہاتھی کی سواری، پنجرے میں قید پرندے، شادی کی تقریبات میں لگام سے بندھے لنگڑاتے اور بعض اوقات زخمی گھوڑوں کو بھی ہمدردی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔