مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ اس حادثے کی جلد از جلد جانچ کرائی جائے گی۔
نئی دہلی :مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ میں منگل کی شام کو ماجیرہاٹ علاقے میں ایک پل گرگیا ۔ جنوبی کولکاتہ میں ہوئے اس حادثے میں کئی گاڑیاں ملبے میں دب گئی ہیں ۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق اس میں 6لوگ زخمی ہوئے ہیں وہیں درجنوں لوگوں کے ملبے کے اندر ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ جائے واردات پر راحت اور بچاؤ ٹیم کے ممبران پہنچ گئے ہیں۔
ماجیرہاٹ ریلوے اسٹیشن کے پاس بنا یہ پل بے ہالا کو کولکاتہ کے دوسرے علاقوں سے جوڑتا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ پل تقریباً 6دہائی پرانا تھا۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ اس حادثے کی جلد از جلد جانچ کرائی جائے گی۔
Police is investigating the matter, a detailed investigation will be done, our main focus right now is rescue and relief operations: West Bengal CM Mamata Banerjee on Majerhat bridge collapses in South Kolkata pic.twitter.com/DFmqpF61dt
— ANI (@ANI) September 4, 2018
جائے واردات پر ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مقامی لوگ بھی راحت اور بچاؤ کے کام میں لگے ہوئے ہیں ۔ دریں اثنا ترنمول کانگریس کے ایم پی ڈیریک برائن نے ٹوئٹ کرکے بتایا ہے کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت کے کام میں لگ گئی ہے۔خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اسٹیٹ منسٹر چندرما بھٹاچاریہ نے کہا ہے کہ انہوں 5لوگوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سنی ہےلیکن اس کو ابھی کنفرم کیا جانا ہے۔
Watching scenes of Majerhat bridge #Kolkata collapse . Devastating. Rescue teams, disaster management teams, Police CP,fire fighters already reach spot. Locals join. Rescue operations on.Prayers for those affected. Difficult to gauge enormity of tragedy as yet looking at visuals
— Derek O'Brien (@derekobrienmp) September 4, 2018
دوسرے منسٹر فرہاد حاکم نے کہا ہے کہ 6لوگوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا ہے۔وہیں کولکاتہ کے پولیس کمشنر نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ 19افراد زخمی ہیں۔
(خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں