دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں معاملے کی شنوائی 1 مئی کو کی جائے گی۔
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ ایسٹ دہلی لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر کا نام ووٹرس لسٹ میں دو بار درج ہے۔ عآپ نے گمبھیر کے خلاف تیس ہزاری کورٹ میں شکایت درج کی ہے۔ کورٹ میں معاملے کی شنوائی کی تاریخ 1 مئی ہے۔ایسٹ دہلی سے عآپ کی امیدوار آتشی نے کہا کہ یہ مجرمانہ معاملہ ہے اور گمبھیر کی امیدواری فوراً رد کی جانی چاہیے ۔
Under Section 17, read with Section 31, false declaration in the matter of electoral rolls is punishable with jail time of up to one year. #GambhirApradh pic.twitter.com/zbGJcwn78G
— Atishi (@AtishiAAP) April 26, 2019
انھوں نے کہا،’ہم نے اس معاملے میں گمبھیر کے خلاف تیس ہزاری کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے۔’انھوں نے ٹوئٹ کر کہا،’گوتم گمبھیر کو ووٹ دے کر آپ اپنا ووٹ برباد نہ کریں،ان کو جلد ہی 2 ووٹر آئی ڈی کارڈ رکھنے کے لیے نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔اپنا ووٹ برباد نہ کریں۔’
My appeal to the citizens of East Delhi Lok Sabha – pls don’t waste your vote by voting for @GautamGambhir; he is going to get disqualified sooner or later for having two Voter ID cards! अपना वोट व्यर्थ ना करें! #GambhirApradh pic.twitter.com/6bxGnT4n93
— Atishi (@AtishiAAP) April 26, 2019
آتشی نے الزام لگایا کہ گمبھیر کے پاس راجیندر نگر اور قرول باغ کے 2 ووٹر آئی ڈی ہیں اور ان کو اس جرم کے لیے ایک سال تک کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کرکٹ سے سیاست میں آئے گوتم گمبھیر کی طرف سے اس معاملے میں ابھی کوئی ردعمل نہیں سامنے نہیں آیا ہے۔
غور طلب ہے کہ سابق کرکٹر گوتم گمبھیرایسٹ دہلی لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔وہ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔پارٹی جوائن کرنے کے بعد انھوں نے کہا تھا کہ ‘ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خیالات سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔یہ ملک کے لیے کچھ کرنے کا موقع ہے۔’
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں