The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • چمپت رائے کے ’خط‘ میں مندر کی تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ نریپیندر مشرا کی منتخب کردہ کمپنیوں کے نام
  • رام مندر میں چڑھاوا چوری کی خبر کرنے والے صحافی کے خلاف یوپی پولیس کی متعدد ایف آئی آر ، ’پریشان کرنے‘ کا الزام
  • ’جسم میں 200 سے زیادہ پیلٹ‘: ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانے کے باہر دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی
  • موہن بھاگوت کے امریکہ دورے سے قبل امریکی ادارے نے آر ایس ایس کے ارکان پر پابندی کا مطالبہ کیا
  • امریکی فضائی حملوں نے ایک ایرانی خاندان سےکیا کیا چھین لیا

ٹاپ اسٹوریز

  • رام مندر میں چڑھاوا چوری کی خبر کرنے والے صحافی کے خلاف یوپی پولیس کی متعدد ایف آئی آر ، ’پریشان کرنے‘ کا الزام
    رام مندر میں چڑھاوا چوری کی خبر کرنے والے صحافی کے خلاف یوپی پولیس کی متعدد ایف آئی آر ، ’پریشان کرنے‘ کا الزام
  • موہن بھاگوت کے امریکہ دورے سے قبل امریکی ادارے  نے آر ایس ایس کے ارکان پر پابندی کا مطالبہ کیا
    موہن بھاگوت کے امریکہ دورے سے قبل امریکی ادارے نے آر ایس ایس کے ارکان پر پابندی کا مطالبہ کیا
  • امریکی فضائی حملوں نے ایک ایرانی خاندان سےکیا کیا چھین لیا
    امریکی فضائی حملوں نے ایک ایرانی خاندان سےکیا کیا چھین لیا
  • چمپت رائے کے ’خط‘ میں مندر کی تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ نریپیندر مشرا کی منتخب کردہ کمپنیوں کے نام
    چمپت رائے کے ’خط‘ میں مندر کی تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ نریپیندر مشرا کی منتخب کردہ کمپنیوں کے نام
  • اتر پردیش: گائے کے تحفظ  کے لیے دس ہزار نوجوانوں کو ’گئو متر‘ بننے کی تربیت دے گی حکومت
    اتر پردیش: گائے کے تحفظ  کے لیے دس ہزار نوجوانوں کو ’گئو متر‘ بننے کی تربیت دے گی حکومت
خبریں

ایمرجنسی میں ایک لاکھ روپے تک نکال سکتے ہیں پی ایم سی اکاؤنٹ ہولڈر: آربی آئی

دی وائر اسٹاف 20/11/2019

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

آربی آئی نےمنگل کو بامبے ہائی کورٹ میں کہا کہ شادی،ایجوکیشن اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے نکاسی کی حد50 ہزار روپے ہے۔ حالانکہ،ایمرجنسی  میں اکاؤنٹ ہولڈرسینٹرل بینک  کے ذریعےمقرر کیے گئے  ایڈمنسٹریٹو سے مل کر ایک لاکھ روپے تک کی نکاسی کی مانگ کر سکتے ہیں۔

(فوٹو: دی وائر)

(فوٹو: دی وائر)

نئی دہلی: گھوٹالے میں پھنسے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک(پی ایم سی)کے اکاؤنٹ ہولڈرایمرجنسی میڈیکل ضروریات اور ایسی دوسری ایمرجنسی میں ایک لاکھ روپے طے کی گئی نکاسی کے لیے ریزرو بینک کے ذریعے مقرر کیے گئے  ایڈمنسٹریٹو سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ریزرو بینک نے منگل کوبامبے ہائی کورٹ میں دائر حلف نامہ  میں کہا کہ شادی،ایجوکیشن اور روزمرہ کی ضروریات کے لیےنکاسی کی حد 50 ہزار روپےہے۔حلف نامے  میں کہا گیا کہ بینک اور اس کے اکاؤنٹ ہولڈرس کے مفاد کی حفاظت کے لیے اس طرح کی حد طے کرنا  ضروری تھا۔

ریزرو  بینک کے وکیل وینکٹیش دھونڈ نے جسٹس ایس دھرمادھیکاری اور جسٹس آرآئی چاگلا کی بنچ کو بتایا کہ دقتوں سے جوجھ رہے اکاؤنٹ ہولڈرسینٹرل بینک کے ذریعے مقررایڈمنسٹریٹوسے مل کر ایک لاکھ روپے تک کی نکاسی کی مانگ کر سکتے ہیں۔ بینک نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم سی بینک میں بڑے پیمانے پر گڑبڑیاں پائی گئی ہیں۔بنچ اس معاملے پر اگلی شنوائی چار دسمبر کو کرےگی۔

قابل ذکر ہے کہ مالی بدعنوانیوں کے الزامات کے مد نظر ریزرو بینک نے 23 ستمبر کو پی ایم سی بینک پر چھ مہینے کے لئے ریگولیشن سے متعلق  پابندی لگا دی تھی۔ تب اکاؤنٹ ہولڈر کو اکاؤنٹ  سے چھ ماہ میں محض 1000 روپے تک کی نکاسی کی اجازت دی گئی تھی۔سینٹرل بینک کے اس فیصلے کی کافی تنقید ہوئی تھی۔اس کے  بعد سے آر بی آئی کئی باررقم  نکاسی کی حد بڑھا چکا ہے۔ اس دوران اس نے رقم  نکاسی کی حدکو 1000 روپے سے بڑھاکر 10 ہزار روپے، 25 ہزارروپے، 40 ہزار روپےاور پھر اس مہینے کی شروعات میں 50 ہزار روپے کر دیا۔

واضح  ہو کہ پی ایم سی  بینک گھوٹالا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے اب تک اس بینک کےنو اکاؤنٹ ہولڈرس کی موت ہو چکی ہے۔

(خبررساں ایجنسی  بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)

تازہ ترین

  • چمپت رائے کے ’خط‘ میں مندر کی تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ نریپیندر مشرا کی منتخب کردہ کمپنیوں کے نام
  • رام مندر میں چڑھاوا چوری کی خبر کرنے والے صحافی کے خلاف یوپی پولیس کی متعدد ایف آئی آر ، ’پریشان کرنے‘ کا الزام
  • ’جسم میں 200 سے زیادہ پیلٹ‘: ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانے کے باہر دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: 1000 Withdrawal Limit, Account Holders Death, PMC Bank, Punjab and Maharashtra Cooperative Bank, RBI, Reserve Bank of India, The Wire Urdu, آر بی آئی, اکاؤنٹ ہولڈر کی موت, پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک, پی ایم سی بینک, دی وائر اردو, ریزرو بینک آف انڈیا

Post navigation

جے این یو: کیا سستی تعلیم لوگوں کا حق نہیں ہے؟
سویڈن نے وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کے خلاف ریپ معاملے کی جانچ روکی

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/عالمی خبریں/گراؤنڈ رپورٹ/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ News/ اردو خبر/ Urdu News/ The Wire Urdu/ دی وائر اردو/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi