Author Archives

شروتی شرما | وپل کمار

’تم بہاری لوگ یہاں زمین لے رہے ہو‘: دہلی میں نوجوان کے قتل سے پہلے ملزم پولیس اہلکار نے کیا کہا تھا؟

گزشتہ ہفتے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ایک ہیڈ کانسٹبل نے مبینہ طور پر بہاری پہچان کو لے کر 22 سالہ ڈیلیوری بوائے پانڈو کمار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حالیہ دنوں میں ہندوستان میں مذہب اور ذات  پات کی بنیاد پر تشدد معمول بنتے جا رہے ہیں۔ اس میں علاقائی امتیاز پر مبنی تشدد کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں اور بہاری مہاجرین دہائیوں سے اس طرح کے تشدد کا نشانہ بنتے آئے ہیں۔

اتم نگر قتل: کیا پڑوسیوں کے جھگڑے کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جا رہا ہے؟

دہلی کے اتم نگر علاقے میں ہولی پر ایک مسلم خاتون پر غبارہ پھینکنے کے معاملے پر ہوئے جھگڑے میں 26 سالہ ترون کے قتل کے بعد اتوار کو ایم سی ڈی نے کلیدی ملزمین کے گھر کے کچھ حصوں کو تجاوزات قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیا۔ وہیں، ملزم خاندان کا کہنا ہے کہ قتل انہوں نے نہیں کیا۔ ترون کا خاندان انصاف کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ ملزم خاندان کی ایک رکن کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے جھگڑے کو مذہبی جھگڑا بنا دیا گیا ہے۔