energy crisis

نعمان شوق کی آشو بیدہ غزلیں

ردعمل:نعمان شوق کی آشو بیدہ غزلیں خاموشی کے خلاف احتجاج ہیں۔ ان غزلوں میں ایک ہمہ گیر اضطراب، کرب اور تہذیبی شکست  و ریخت کا احساس  گامزن ہے۔ یہ شاعری محض جذباتی رد عمل نہیں بلکہ اپنے عہد کی سیاسی ، سماجی اور اخلاقی صورتحال کا گہرا اور کربناک مشاہدہ ہے۔

مرکز کے ’گیس کا کوئی بحران نہیں‘ کے دعوے کے درمیان گجرات سینٹرل یونیورسٹی میں میس کا نظام متاثر

گجرات کی سینٹرل یونیورسٹی نے ایک نوٹس میں گیس سپلائی کی کمی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا  کہ اس کی وجہ سے میس کا نظام متاثر ہوا ہے اور مینو میں کمی کی گئی ہے۔ یہ صورتحال مرکزی حکومت کے اس دعوے کے برعکس ہے، جس میں ملک میں ایل پی جی کی وافر دستیابی کی بات کہی گئی تھی۔

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کا 21 واں دن: غزہ نسل کشی معاملے میں جرمنی نے اسرائیل سے حمایت واپس لی

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہوا ایران تنازعہ اکیسویں دن اور سنگین ہو گیا ہے۔ جوابی حملوں، توانائی کے مراکز پر حملوں اور کویت تک پھیلتے اثرات کے درمیان جرمنی نے اسرائیل سے فاصلہ اختیار کر لیا ہے، جبکہ امریکہ جنگ کے لیے بھاری اضافی فنڈ کی تیاری میں ہے۔

ایران پر امریکہ-اسرائیل حملے کا 20 واں دن: قطر پر حملہ ہوا تو ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو ’اڑا دیں گے‘- ٹرمپ

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد جاری جنگ میں متعلقہ ممالک کے حکام کے مطابق, ایران میں کم از کم 1,300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، لبنان میں 960 سے زائد اور اسرائیل میں 14 افراد کی جان گئی ہے۔ وہیں،امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں اس کے 13 اہلکار ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے ہیں۔

ایران پر امریکہ-اسرائیل حملے کا 18واں دن: تہران پر حملے تیز، سری لنکا میں ایندھن کا بحران

ایران پر امریکہ-اسرائیل حملے کے 18 دن ہو چکے ہیں۔ اس دوران منگل (17 مارچ) کو اسرائیلی فوج نے تہران پر حملے تیز کرنے کا اعلان کیا۔ اس جنگ کے اثرات خلیجی ممالک میں بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ منگل کی صبح ابو ظہبی میں ایک میزائل حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری ہلاک ہو گیا۔

امریکہ – اسرائیل کے حملوں کے 12 دن بعد پہلی بار وزیراعظم مودی نے ایران کے صدر سے بات کی

مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی بار ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بات کی اور علاقائی صورتحال، ہندوستانی شہریوں کی سلامتی اور توانائی کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ادھر آبنائے ہرمز کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ہندوستان کی توانائی کی سپلائی اور میری ٹائم سیکورٹی پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔