Ministry of Education

مودی حکومت نے 54,282.32 کروڑ روپے کہاں خرچ کیے، معلوم نہیں: کیگ رپورٹ

کیگ کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی حکومت کی 15 وزارتوں اور محکموں کے 54,282.32 کروڑ روپے کے کل 33,973 یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ زیر التوا ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ زیر التوا رقم وزارت ہاؤسنگ و شہری امور اور محکمہ اعلیٰ تعلیم سے متعلق ہے۔ یہ عوامی مالیات سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی ہے اور اس سے یہ بڑا سوال پیدا ہوتا ہے کہ متعلقہ رقم مطلوبہ مقاصد کے لیے استعمال کی بھی گئی یا نہیں۔

این ٹی اے کی منظور شدہ 39 اسامیوں میں سے 15 اب بھی خالی: حکومت

ملک بھر میں امتحانات میں پیپر لیک اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج کے درمیان مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ امتحانات منعقد کرنے والے ادارے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این  ٹی اے) کی منظور شدہ 39 اسامیوں میں سے 15 خالی ہیں۔ یہ ایجنسی اپنے زیادہ تر کاموں کے لیے آؤٹ سورسنگ کا سہارا لیتی ہے۔

نئے ہائر ایجوکیشن سکریٹری آخری بار کس وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے؟

مرکزی حکومت نے محکمہ مویشی پروری و ڈیری کے سکریٹری نریش پال گنگوار کو نیا ہائر ایجوکیشن سکریٹری مقرر کیا ہے۔ راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس افسر کے خاندان کو ’کامرشیل فصلوں‘، خصوصی طور پر کھیرے کی کھیتی کوبڑھاوا دینے کے لیےنیشنل ہارٹیکلچر بورڈ کی ایک سرکاری اسکیم کے تحت 1.16 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرکاری سبسڈی ملی تھی۔

جے این یو وی سی کا دعویٰ–میرا کبھی کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں رہا، میرے خلاف سازش کی گئی ہے

جے این یو کی نئی وائس چانسلر شانتی سری پنڈت کی تقرری کے بعد ان کے کچھ پرانے ٹوئٹس تنازعہ میں ہیں۔ اب ڈیلیٹ کردیے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بارے میں پنڈت نے کہا کہ جے این یو سے کسی شخص نے سازش کے تحت اس کو بنایا تھا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ جے این یو کےکسی شخص کو یہ کیسے پتہ رہا ہوگا کہ انہیں یہاں کا وائس چانسلر بنایا جائے گا اور کیسے ان کی تقرری سے پہلے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا ہوگا۔

جے این یو: نئی وی سی  نے ٹوئٹر پر قتل عام کی اپیل  کے ساتھ ساتھ طلبا اور کسانوں پر حملے کی حمایت کی تھی

جے این یو کی نئی وائس چانسلر شانتی سری پنڈت نے کئی موقع پر بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے ہندوتوا اور دائیں بازو کے نظریات کی تشہیر کی ہے۔ تقرری کے بعد ان کے پرانے ٹوئٹ شیئرکیے جانے کا سلسلہ بڑھنے کے بعد ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

شانتی سری پنڈت ہوں گی جے این یو کی پہلی خاتون وائس چانسلر

ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر59 سالہ شانتی سری پنڈت کو پانچ سال کے لیے جے این یو کا وائس چانسلرمقررکیا گیا ہے۔ پنڈت جے این یو کی اسٹوڈنٹ رہی ہیں، یہاں سے انہوں نے ایم فل کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی کی ہے۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل؛ سوریہ نمسکار اسلام کے مطابق نہیں، اس کے پروگرام سے دور رہیں مسلم بچے

وزارت تعلیم نے’آزادی کا امرت مہوتسو’کے زیر اہتمام30صوبوں میں سوریہ نمسکار کا ایک منصوبہ بنایا ہے،جس میں 30000 اسکولوں کو شامل کیا جائے گا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ اسلام اور ملک کی دیگر اقلیتیں نہ تو سورج کو دیوتا مانتی ہیں اور نہ ہی اس کی عبادت کو درست خیال کرتی ہیں۔اس لیے حکومت کا فرض ہے کہ وہ ایسی ہدایات واپس لےکر ملک کی سیکولر اقدار کا احترام کرے۔

دنیا کے ٹاپ دو فیصدی سائنسدانوں کی فہرست میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 16محقق شامل

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 16محققین کو امریکہ کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی نےدنیا کےٹاپ دو فیصدی سائنسدانوں کی باوقارفہرست میں جگہ دی ہے۔ پہلی فہرست میں جامعہ کے آٹھ پروفیسر شامل ہیں۔ سال 2020 کی کارکردگی کی بنیاد پر دوسری فہرست میں جامعہ کے 16سائنسداں ہیں۔