muslim population

آسام نفرت کے حصار سے کیسے نکلے گا؟

ہمنتا بسوا شرما بنگلہ بولنے والے مسلمانوں کے خلاف جو مہم چلا رہے ہیں، اسے وہ یہ کہتے ہوئے جائز قرار دیتے ہیں کہ یہ مقامی اسامیا مسلمانوں کے خلاف نہیں صرف دراندازوں کے خلاف ہے۔ اگر مان بھی لیں کہ یہ مسلمان ٹھیٹ اسامیا نہیں ہیں، تو بھی ان کے خلاف تشدد کی ترغیب اور تشدد کی – کیا قانون اجازت دیتا ہے؟

آسام سی ایم کے مسلم مخالف اور فرقہ وارانہ ویڈیو پر سپریم کورٹ از خود نوٹس لے: ہائی کورٹ کے سابق جج

بی جے پی کی آسام یونٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا شرما کو مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھانے والے ویڈیو پر الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس گووند ماتھر نے شدید اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی پیغامات کے پس پردہ تشدد اور نفرت کو معمول بنانے کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے سخت قانونی اور عدالتی کارروائی ضروری ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ کے ویڈیو پر کانگریس کا سخت ردعمل، کہا – یہ نسل کشی کی کھلی اپیل ہے

بی جے پی کی آسام یونٹ کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو میں وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما کو مسلمانوں پر گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ بڑے پیمانے پر مذمت کے بعد اس ویڈیو کو ہٹا لیا گیا ہے۔ کانگریس قائدین نے ویڈیو کو ’آئین کے سینے پر گولی‘ قرار دیا ہے۔

امت شاہ جی! گیارہ سال سے آپ کی ہی سرکار ہے تو ’گھس پیٹھ‘ کیسے ہو رہی ہے

فیکٹ چیک: وزیر داخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں مسلم آبادی میں اضافہ شرح پیدائش کے باعث نہیں، بلکہ بڑے پیمانے پر گھس پیٹھ کی وجہ سے ہوا ہے۔ شاہ کے دعوے سیاسی طور پر مؤثر ہو سکتے ہیں، لیکن وہ سائنسی اعداد و شمار اور حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

نرملا جی! مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کا مطلب یہ نہیں  ہے کہ مسلمان خوشحال ہیں

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے حال ہی میں ہندوستان میں مسلمانوں کی صورتحال کو اس بنیاد پر درست قرار دیا تھا کہ ملک میں ان کی آبادی بڑھ رہی ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر توجہ نہیں دی کہ ہندوستانی مسلمان، بالخصوص عوامی زندگی میں، کم نمائندگی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔