خبریں

راجستھان: کوٹہ میں چلتی ٹرک سے آٹے کی لوٹ، 10 گرفتار

یہ معاملہ کوٹہ کے کنہاڈی کا ہے، جس ٹرک سے آٹے کی لوٹ ہوئی ہے۔ اس کے مالک کا کہنا ہے کہ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے، جہاں بھوک مری ہے، وہاں لوگ مجبور ہیں؟ سرکار کو دیکھنا چاہیے کی تالے بندی کی وجہ سے کہیں آٹا وغیرہ کی کمی نا ہو۔

فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

نئی دہلی: راجستھان کے کوٹہ میں ایک منی ٹرک سے آٹے کے پیکٹ چھینے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔یہ معاملہ  کوٹا کے کنہاڈی پولیس تھانہ حلقہ کا بتایا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ کچھ بائیک سوار ایک منی ٹرک کا پیچھا کر رہے ہیں اور ٹرک ڈرائیور سے رکنے کو کہہ رہے ہیں، جب ٹرک ڈرائیور نہیں رکتا تو بائیک سوار اس کے آگے جاکر ٹرک رکوا دیتے ہیں۔ اس کے بعد کئی مرد، عورتیں اور بچے ٹرک میں بھرے آٹے کے بورے لوٹ لیتے ہیں۔

اس منی ٹرک کے مالک جتیندر بھاٹیا نے دی وائر کو بتایا، ‘ویڈیو صحیح ہے، لوگوں نے آٹا لیا۔ میں مانتا ہوں کہ کچھ غلط بھی نہیں کیا، جہاں بھوک مری ہے، وہاں لوگ مجبور ہیں نا؟ سرکار کو دیکھنا چاہیے کہ تالے بندی کی وجہ سے کہیں آٹا وغیرہ کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔’اس پورے معاملے پر کوٹا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو یادو نے بتایا، ‘اس معاملے میں ابھی تک 10 لوگوں کی شناخت ہوئی ہے۔’

دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے اس معاملے میں اتوار کو 10 لوگوں کو گرفتار کیا۔ ان سے تھانے میں پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔