وزیر داخلہ کی ہدایت، ہندوستان-بنگلہ دیش بارڈر سکیورٹی کے لیے سانپ اور مگرمچھ کے استعمال پر غور کرے بی ایس ایف
ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر دراندازی کوروکنے کے لیے بی ایس ایف کو ندی والے علاقوں میں سانپ اور مگرمچھ جیسے رینگنے والے جانوروں کی تعیناتی کے امکان پر غور کرنے کو کہا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد یہ تجویز سامنے آئی ہے، تاہم، اس کے عملی اور انسانی اثرات کے حوالے سے سنگین سوال اٹھ رہے ہیں۔
