West Delhi

دہلی: فرقہ وارانہ کشیدگی اور ’دھمکیوں‘ کے باعث عید پر گھر چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اتم نگر کے مسلمان

ہولی کے دوران دو برادریوں کے خاندانوں کے درمیان جھڑپ میں ایک نوجوان کی موت کے بعد دہلی کے اتم نگر میں فرقہ وارانہ کشیدگی، دھمکیوں اور نفرت انگیز پوسٹروں کی وجہ سے عیدالفطر سے پہلے مسلم خاندانوں کے درمیان  خوف وہراس کا ماحول ہے۔ کئی خاندان عید کے تہوار سے پہلے اس علاقے کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔