تیل، تختہ پلٹ اور حملہ: ایران میں امریکی مداخلت کی کہانی
اقتباس: ایران اور امریکہ کے کشیدہ تعلقات کی تاریخ پرانی ہے۔ ایران کے تیل پر اپنا اور مغرب کا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے امریکہ نے جو پرتشدد، مجرمانہ اور نفرت انگیز اقدامات کیے ہیں، ان کی فہرست طویل ہے۔ سی آئی اے کی دستاویز سے ہی اب ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ ایران کے قوم پرست وزیر اعظم کی حکومت گرانے کے لیے امریکہ اور برطانیہ نے جنرل فضل اللہ زاہدی اور فوج کو پانچ ملین ڈالر دیے تھے۔ اس وقت ایران میں کمیونسٹ پارٹی بااثر تھی جو منتخب وزیر اعظم کی حمایت کر رہی تھی۔
