Scheduled Tribes

ناگپور: ایم این ایل یو نے ریزرویشن پالیسی کی خلاف ورزی پر دی وائر کی رپورٹ کے بعد پی ایچ ڈی داخلے شروع کیے

ریزرویشن پالیسی کی خلاف ورزی پر دی وائر کی رپورٹ کے بعد مہاراشٹر نیشنل لا یونیورسٹی نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت اُن طبقات کے طلبہ کو داخلہ دینے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جنہیں یونیورسٹی برسوں سے باہر رکھتی آ رہی تھی۔تاہم، پی ایچ ڈی پروگرام کا 2026 کا بیچ پہلے ہی مارچ میں شروع ہو چکا ہے اور طلبہ اپنا کورس ورک مکمل کرنے والے ہیں۔ اب آنے والے بیچ میں صرف الگ الگ ریزرو زمروں کے طلبہ ہوں گے۔

مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں تقریباً 7 لاکھ عہدے خالی

وزیر مملکت برائے وزارت محنت و روزگارجتیندر سنگھ نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ گزشتہ سال مارچ تک مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات کے کئی زمروں میں کل 683823 خالی عہدے تھے۔ سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی بتایا کہ سی بی آئی میں ایک ہزار سے زیادہ عہدے خالی ہیں۔

ون بندھو کلیان یوجنا: 100 کروڑ کا بجٹ گھٹاکر ایک کروڑ کیا گیا، خرچ نہیں ہو رہی رقم

ون بندھو کلیان یوجنا کا مقصد ملک کی مکمل آدیواسی آبادی کی ہمہ جہت ترقی، جس میں قبائلی علاقوں میں زندگی کے معیار میں اصلاح، تعلیم کے معیار کو بڑھاوا دینا، روزگار دینا، بنیادی ڈھانچے میں ترقی اور ان کی تہذیب اور وراثت کی حفاطت کرنا ہے۔