خبریں

مدھیہ پردیش : مورینہ میں آرٹی آئی کارکن کا قتل

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ادیتہ پرتاپ سنگھ نے آج کہا کہ گوریا بسئی گاؤں کے ایک کھیت میں صبح مکیش دوبے (35) کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

rti_activist_murder_morena

مورینہ: مدھیہ پردیش کے مورینہ ضلع کے سوماولی تھانہ حلقہ میں ایک آر ٹی آئی کارکن کا تیز دھار والے ہتھیار سے قتل کر دیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ادیتہ پرتاپ سنگھ نے آج کہا کہ گوریا بسئی گاؤں کے ایک کھیت میں صبح مکیش دوبے (35) کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ ان کے جسم پر ڈنڈے اور تیز دھاروالے ہتھیارکے نشان پائے گئے ہیں۔مسٹر دوبے کا تعلق اترپردیش
کے مین پوری سے ہے، لیکن کچھ عرصے سے وہ مرینہ میں رہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مکیش مجرمانہ فطرت کا تھا اور اس کے خلاف سماولی پولیس اسٹیشن میں لوٹ، آرمس ایکٹ اور مارپیٹ کے نومعاملے درج ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مکیش سوماولی کے گرام پنچایت کے تحت ہونے والے کاموں پر آرٹی آئی داخل کرکے بدعنوانی کے معاملات کو بے نقاب کرتا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔