خاص خبر

کریم گنج اور سی ایم ہمنتا بسوا شرما۔ (تصویر بہ شکریہ: گوگل میپس/فیس بک)

آسام: محکمہ جنگلات کے افسران کی مبینہ دھمکی – بی جے پی کو ووٹ دیں، ورنہ بلڈوزر کارروائی کے لیے تیار رہیں

کریم گنج پارلیامانی حلقہ کے ایک مسلم اکثریتی گاؤں کے لوگوں نے آسام کے محکمہ جنگلات کے افسران اور ملازمین پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے یا ‘بلڈوزر کارروائی’ کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

بی جے پی امیدوار کے سدھاکر۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@DrSudhakar_)

کرناٹک: بی جے پی امیدوار کے سدھاکر کے خلاف مبینہ رشوت خوری کا مقدمہ درج، کروڑوں کی نقدی ضبط

الیکشن کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ مبینہ رشوت خوری اور ووٹروں پر بے جا اثر و رسوخ ڈالنے کے الزام میں بی جے پی امیدوار کے سدھاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور 4.8 کروڑ روپے کی نقدی بھی ضبط کی گئی۔ سدھاکر چکبلا پورہ سے بی جے پی کے موجودہ امیدوار ہیں، جہاں جمعہ کو ووٹنگ ہورہی ہے۔

ہندوستانی فوج کی ایک بھرتی ریلی میں نوجوان۔ (تصویر بہ شکریہ: ADGPI/Pixabay)

اگنی پتھ اسکیم کے بعد فوجیوں کے گاؤں میں فوج سے دوری، ویزا نہ ملنے پر ڈنکی مارنے سے بھی گریز نہیں

اس اسکیم سے ان گاؤں دیہات اور نوجوانوں کی زندگیوں پر کیا اثر پڑا ہے؟ کیا اب یہ فوجیوں کے گاؤں نہیں کہلائیں گے؟ زندگی کا واحد خواب چکنا چور ہونے کے بعد یہ نوجوان اب کیا کر رہے ہیں؟ کیا فوج کو اس اسکیم کی ضرورت ہے؟ کیا یہ فوج کی جدید کاری کے لیے ضروری قدم ہے؟ ان سوالوں کی چھان بین کے لیے دی وائر نے ملک کے کئی ایسے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں پہلی قسط ہریانہ سے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Twitter/@ECISVEEP)

لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں میں 89 سیٹوں پر ووٹنگ، کئی سیٹوں پر دلچسپ مقابلہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو آسام، بہار، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر کی کل 89 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ اس مرحلے میں نریندر مودی کابینہ کے تین وزراء، دو سابق وزرائے اعلیٰ، دو سابق وزرائے اعلیٰ کے بیٹوں سمیت کئی بڑے لیڈروں کی عزت داؤ پر ہے۔