خبریں

سینٹرل یونیورسٹی میں فیکلٹی کے 5600تو آئی آئی ٹی میں 2800سے زیادہ عہدے خالی : مرکزی حکومت

وزارت ترقی انسانی وسائل، حکومت ہند کے مطابق ، این آئی ٹی اور آئی آئی ای ایس ٹی میں 1870 عہدے خالی ہیں جبکہ آئی آئی ایم میں 258 عہدے خالی ہیں ۔

پرکاش جاویڈکر/ فوٹو: پی ٹی آئی

پرکاش جاویڈکر/ فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی :ملک بھرمیں سینٹرل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبروں کے 5600سے زیادہ عہدے خالی ہیں جبکہ آئی آئی ٹی میں 2806عہدے خالی ہیں ۔یہ جانکاری وزارت ترقی انسانی وسائل، حکومت ہند(ایچ آرڈی )کے ذریعے سامنے آئی ہے۔این آئی ٹی اور آئی آئی ای ایس ٹی میں 1870عہدے خالی ہیں جبکہ آئی آئی ایم میں 258 عہدے خالی ہیں ۔ایچ آرڈی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ عہدے خالی نہیں رہیں گے اور اس کو بھرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ ریٹائرڈ اور استعفیٰ اور طلبا کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے اضافی ضرورتوں کے لیے عہدے خالی رہ جاتے ہیں۔

افسر نے بتایا کہ طلبا کی پڑھائی متاثر نہ ہو یہ متعین کرنے کے لیے فیکلٹی کی کمی سے نپٹنے کے لیے مختلف وسائل کا استعمال کر رہے ہیں اور اس میں بہت سی باتوں کے ساتھ ریسرچ اسکالروں ،بانڈ،پھر سے نوکری پانے والے ،اسسٹنٹ اور گیسٹ فیکلٹی کی مدد لی جاتی ہے ۔ ادارہ فیکلٹی کو متوجہ کرنے کے لیے سال بھر کا اشتہار شائع کرتا ہے۔

ان اداروں کے علاوہ کئی سارےآئی آئی ٹی میں 324عہدے خالی ہیں ۔پلاننگ اینڈ آرکی ٹیکچر میں 96آئی آئی ایس سی بنگلور میں 88اور آئی آئی ایس ای آر ایس میں 100عہدے خالی ہیں ۔