غزہ

AFP Photo

عرب نامہ : فلسطینی بحران پر OICکا ہنگامی اجلاس اور عراقی انتخابات میں غیر متوقع طورپر مقتدی الصدر کے اتحاد کو سبقت

امریکی سفارت خانہ کے القدس منتقلی اور فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی جارحیت مشرق وسطی کے پریس کی سب سے نمایاں خبر رہی ، اسی بحران کی پیش نظر تنظیم تعاون اسلامی (OIC) اورعرب لیگ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ دوسری بڑی خبروں میں عراقی انتخابات میں غیرمتوقع طور پر مقتدی الصدر کی کامیابی نے میڈیا میں کافی جگہ پائی۔

الحیاۃ : غزہ میں واپسی مارچ کے پیچھے معاشی بدحالی اور قرضوں کا بوجھ

عرب نامہ : مراکش کا ایران سے سفارتی  رشتہ منقطع اور 9 سال کے بعد لبنان میں انتخابات کی واپسی

غزہ کے باشندے اسباب زندگی کے تحفظ کےلیے مزاحمت کررہے ہیں ، نوجوانوں کے پاس گھر خریدنے یا شادی کے پیسے نہیں ہیں اس کی وجہ سے وہ شادیا ں ٹال رہے ہیں اور خودکشی کا تناسب کافی بڑھ چکا ہے۔