خبریں

نوی ممبئی میں مرد کے ساتھ گینگ ریپ

معاملہ نوی ممبئی کے واشی کا ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ  اس وقت پیش آیا جب وہ شخص گھر واپس لوٹنے کے دوران راستے میں سگریٹ لینے کے لیے رکا تھا۔متاثر ہ کی جان بچانے کے لئےکئی آپریشن کرنے پڑے اور اسے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

Screenshot-268-e1569494746736

نئی دہلی: نوی ممبئی کے واشی میں 5نامعلوم افراد وں نے 36 سالہ ایک شخص کے ساتھ جنسی استحصال کر اس کے ساتھ ظلم و زیادتی کی،جس کے بعد اس کی جان بچانے کے لئے ایمرجنسی آپریشن کرنا پڑا۔ایک پولیس افسر نے بدھ کو بتایا کہ معاملہ سوموار شام کو سیکٹر 8 میں ایک سنسان جگہ پر ہوا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق،واشی پولیس اسٹیشن  کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ  اس دوران پیش آیا جب وہ شخص گھر واپس لوٹنے کے دوارن راستے میں سگریٹ لینے کے لئے رکا تھا۔اسی دوران 5 ملزمین نے اس کو اغوا کر اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔

واشی پولیس اسٹیشن کے افسر نے بتایا کہ متاثر ہ جب بے ہوش ہونے لگا تب ملزم وہاں سے فرار ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ مانا جا رہاہے کہ ملزم 25 سے 30 سال کی عمر کے تھے۔پولیس کو شک ہے کہ حادثہ کے وقت ملزم نشے میں تھے۔متاثرہ پوری طرح سے بے ہوش ہونے سے پہلے کسی طرح ہائی وے پر آیا۔

افسر نے بتایا کہ کچھ  راہ گیراسے پاس کے ہاسپٹل لے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ایک  پرائیوٹ ہاسپٹل میں متاثرہ کا کئی بار آپریشن  کرنا پڑا اور  اسے داکٹروں کی نگرانی  میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی پی سی کی دفعہ 377( غیر فطری جنسی عمل) اور 34 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔اس معاملے میں اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

نوی ممبئی پولیس کے ایک افسر نے کہا،ہم نے ملزمین کے بارے میں جانکاری اکٹھاکر لی ہے اور انہیں پکڑنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ہم آس پاس کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگال رہے ہیں۔ملزمین کو جلد پکڑ لیاجائے گا۔’

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)