خبریں

شرد یادو اور علی انور راجیہ سبھا سے برخاست

جے ڈی یو نے پارٹی کی ہدایت کی خلاف ورزی کر تے ہوئے پٹنہ میں منعقد اپوزیشن ریلی میں شرکت کرنے پر دونوں رہنماؤں کی رکنیت ختم کرنے کی مانگ کی تھی۔

Photo : PTI

Photo : PTI

نئی دہلی : ـ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جنتا دل یونائٹیڈ کے باغی لیڈر شرد یادو اور علی انور انصاری کی ایوان کی رکنیت  ختم کر دی۔مسٹر انور نے  اپنی رکنیت ختم کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت گجرات کے راجکوٹ شہر میں اور مسٹر یادو بھروچ میں انتخابی مہم میں ہیں۔راجیہ سبھا سیکریٹریٹ کے ذریعہ جاری بولٹین میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نے آئین کی دفعہ دس (دل بدلی قانون) کے تحت دونوں کی رکنیت ختم کر دی ہے۔

جے ڈی یو نے پارٹی کی ہدایت کی خلاف ورزی کر تے ہوئے پٹنہ میں منعقد اپوزیشن ریلی میں شرکت کرنے پر دونوں رہنماؤں کی رکنیت ختم کرنے کی مانگ کی تھی۔ ‘مہا گٹھ بندھن ‘ ختم کر نےبعدنتیش کمارکے بی جے پی میں شامل ہونے سے ناراض شرد یادو اپوزیشن کے ساتھ آگئے تھے۔مسٹر  یادو کو پچھلے سال راجیہ سبھا کے لئے منتخب کیا گیا تھا اور ان کی رکنیت 2022 تک تھی۔جبکہ علی انور انصاری کی مدت اگلے سال کے شروع میں ختم ہونے والی تھی۔

(خبر رساں ایجنسی یو این آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ)