خبریں

سی پی آئی رہنما اور سابق ایم پی جلال الدین انصاری نہیں رہے

کامریڈ انصاری 1965 میں کالج کے دنوں میں ہی سیاست میں داخل ہوئے۔ وہ 1994 سے 2000 تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔

Photo: Perwez Asad/FB

Photo: Perwez Asad/FB

پٹنہ : سی پی آئی کے سینئر رہنما اور سابق ممبر پارلیامنٹ جلال الدین انصاری کا کل دیر رات گیا میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔
ارول ضلع کے بہیر آباد گاؤں میں 17 نومبر 1942 کو پیدا ہوئے، کامریڈ انصاری گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔ ان کے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ گیا قبرستان میں آج انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔
کامریڈ انصاری 1965 میں کالج کے دنوں میں ہی سیاست میں داخل ہوئے۔ وہ 1994 سے 2000 تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مسٹر انصاری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔