خبریں

بہار: 28 اکتوبر سے تین مرحلوں میں ہوں گے اسمبلی انتخابات، گنتی 10 نومبر کو

نتیش کمارکی قیادت والی بہار کی243رکنی اسمبلی کی موجودہ مدت کار29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔انتخابات کے لیے تین مرحلوں میں 28 اکتوبر، 03 اور 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ۔انتخابی پروگرام کے اعلان  کے ساتھ ہی ریاست  میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔

بہار انتخاب کی تاریخوں کااعلان کرتے چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

بہار انتخاب کی تاریخوں کااعلان کرتے چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخاب  کے لیے تین مرحلوں میں28 اکتوبر، تین نومبر اور سات نومبر کوووٹنگ  ہوگی ، جبکہ تمامرحلوں کے لیےووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن  نےجمعہ  کو یہ اعلان  کیا۔اس اعلان  کے ساتھ ہی بہار میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔وزیراعلیٰ  نتیش کمارکی قیادت والی بہار کی243رکنی اسمبلی  کی موجودہ مدت کار29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

پہلےمرحلے میں16اضلاع کے71اسمبلی حلقوں  پر ووٹنگ  ہوگی ۔ دوسرے مرحلےمیں17 اضلاع کی94اسمبلی سیٹوں پر انتخاب ہوں گے اور تیسرے مرحلے میں15اضلاع کی78اسمبلی  سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے انتخاب کے لیےپروگرام  کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ بہار اسمبلی انتخاب کووڈ 19 کے موجودہ حالات میں دنیا بھر میں ہونے والے سب سے بڑے انتخابات  میں سے ایک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہلی اسمبلی انتخاب کے بعد کوئی انتخاب  نہیں ہوا ہے اور تب سے دنیا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی ہیں اور کووڈ 19نےزندگی  کےتمام پہلوؤں میں نئے حالات  پیدا کر دیے ہیں۔اروڑہ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں  کو چھوڑکر پوری  ریاست میں ووٹنگ  کاوقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائےگا اور صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹنگ کی جا سکےگی۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19مریض آخری ایک گھنٹے میں ووٹنگ کر سکتے ہیں۔متاثرہ لوگوں کے لیےخصوصی پروٹوکال تیار کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 80سال سےزیادہ  عمر کے لوگوں کے لیے پوسٹل بیلٹ کی سہولت ہوگی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ بہار انتخاب کے لیے سات لاکھ ہینڈ سینٹائزر،46 لاکھ ماسک، 6 لاکھ پی پی ای کٹ، 6.7 لاکھ فیس شیلڈ اور 23 لاکھ جوڑی داستانوں کاانتظام کر لیا گیا ہے۔

کمیشن نےکہا کہ،حفاظتی انتظامات  اور تہواروں کے مد نظر بہار انتخاب کے مرحلے کم کیے گئے ہیں۔اروڑہ نے کہا کہ کووڈ 19 کے سایہ میں ہونے جا رہے بہار انتخاب کے دوران جہاں بھی ضرورت ہوگی اور گزارش کی جائےگی، وہاں پوسٹل بیلٹ کی سہولت دستیاب کروائی  جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی تشہیرکے دوران عوامی اجلاس میں سماجی  دوری کے ضابطوں  پر عمل کرنا ہوگا۔وہیں، الیکشن کمیشن انتخاب کرانے کے وقت کو لےکر کچھ ریاستوں کے ذریعے بتائی گئی پریشانیوں کےسلسلےمیں 29 ستمبر کو بیٹھک کے بعد لوک سبھا کی ایک اورسمبلی کی 64 سیٹوں کے لیے ضمنی انتخاب پر فیصلہ کرےگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سال 2015 میں بہار میں 6 کروڑ 70 لاکھ ووٹر تھے، جن کی تعداد بڑھ کر اب 7 کروڑ 20 لاکھ ہو گئی ہے۔

(خبررساں  ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)