ویڈیو: لکھیم پور کھیری واقعے کے ایک سال پورے ہونے پر راکیش ٹکیت وہاں پہنچے تھے۔ ٹکیت نے حکومت کو کسان مخالف اور غریب مخالف بتایا، ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں کو درپیش چیلنجز، مہنگائی، ایم ایس پی اور چارے کی قلت جیسے موضوعات پر دی وائر کے لیے اندر شیکھر سنگھ سےبات کی۔
ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے سلسلے میں جاری زرعی منشور کے بارے میں ایس پی کے ترجمان رام پرتاپ سنگھ اور بی جے پی کے قومی ترجمان گوپال اگروال نے اپنی اپنی پارٹیوں کی حمایت کی ۔ دونوں رہنماؤں نے کسانوں کی تحریک، ایم ایس پی، گنے کے بقایا جات کی ادائیگی کے بارے میں بات چیت کی۔
ویڈیو: حال ہی میں دال مل مالکان کے 4600 کروڑ روپے کے گھپلے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ انکشاف دو صحافیوں نتن سیٹھی اور شری گیریش نے کیا ہے۔ ان کی رپورٹ کے مطابق مل مالکان حکومت کو ناقص معیارکی دالوں کی فراہمی کے لیےذمہ دار تھے۔اس معاملے پر دونوں صحافیوں سےدی وائر کے اندر شیکھر سنگھ کی بات چیت۔
ویڈیو: گزشتہ نومبرمیں اسکاٹ لینڈ کےشہر گلاسگو میں منعقد ہوئےاقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس، جس کو’سی او پی 26’بھی کہا جاتا ہےکے سلسلے میں دو ماہرین ماحولیات– وندنا شیوا اور شیام شرن (سابق خارجہ سکریٹری اور ہندوستانی سی او پی مذاکرہ کار)سے دی وائر کے اندر شیکھر سنگھ کی بات چیت۔
ویڈیو: کسان لیڈر جوگندر سنگھ اگراہاں کا کہنا ہے کہ جب تک ایم ایس پی قانون پوری طرح سے نافذ نہیں ہو جاتا تب تک کسانوں کے مطالبات پورا نہیں ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس پی کی گارنٹی ملنے تک تحریک جاری رہےگی۔