حاملہ خاتون

(فوٹوبہ شکریہ : انڈین ریلوے ویب سائٹ)

مدھیہ پردیش: حاملہ خاتون سے بدسلوکی، نوجوان کو کندھے پر بٹھا کر چلنے کے لیے مجبور کیا

معاملہ گنا ضلع کا ہے۔ پانچ مہینے کی حاملہ خاتون کو شوہر کےچھوڑنے کے بعد ایک دوسرےشخص کے ساتھ رہنے سے ناراض سسرال والوں نے اس سے مارپیٹ کی اور کندھے پر ایک نوجوان کو بٹھا کر تین کیلومیٹر تک برہنہ پاؤں گھمایا۔ معاملے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چار لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

راجستھان: ہاسپٹل کے اسٹاف کے ذریعے مسلمان مریضوں کی مدد نہ کر نے کا وہاٹس ایپ چیٹ لیک، کیس درج

معاملہ راجستھان کے چورو ضلع کا ہے۔مسلمان مریضوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو لے کراسٹاف کی مبینہ بات چیت لیک ہونے کے بعد شری چند برڈیا روگ ندان کیندر کے ڈائریکٹر سنیل چودھری نے فیس بک پر معافی مانگی ہے۔

بھرت پور کا زنانہ ضلع ہاسپٹل(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

راجستھان: انتظامیہ نے کہا-مسلمان ہو نے کی  وجہ سے امتیازی سلوک کا الزام ثابت نہیں ہو سکتا

بھرت پور کے اربن امپرومنٹ ٹرسٹ کے سکریٹری امید لال مینا کے ذریعے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عرفان خان نے کہا کہ ڈاکٹروں نے ذاتی طور پریہ نہیں کہا کہ آپ مسلمان ہیں اور ہم آپ کا علاج نہیں کریں گے۔