وزیر داخلہ

 وزیر داخلہ امت شاہ(فوٹو : پی ٹی آئی)

امت شاہ نے پولیس کے نوجوان افسروں سے کہا-پبلسٹی اور سوشل میڈیا سے دور رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پولیس کو غریب، دلت اور آدی واسیوں کے لیےحساس ہونا چاہیے۔ پولیس کی امیج کو بہتر بنانے کے لیے‘سنواد اور سنویدنا’ دونوں ضروری ہے۔ عوامی تعلقات کے بغیر جرم کے بارے میں معلومات جمع کرنا مشکل ہے، اس لیے ایس پی، ڈی ایس پی کی سطح کے پولیس افسروں کو تحصیل اور گاؤں میں جانا چاہیے اور لوگوں سے ملنا چاہیے۔

کولکاتہ کے سابق کمشنر راجیو کمار (فوٹو : پی ٹی آئی)

سی بی آئی نے کی کولکاتہ پولیس کے سابق کمشنر سے پوچھ تاچھ کی مانگ، سپریم کورٹ نے کہا-ثبوت دیں

ساردا چٹ فنڈ معاملے میں کولکاتہ پولیس کے سابق کمشنر راجیو کمار سے حراست میں پوچھ تاچھ کی درخواست کرنے والی سی بی آئی سے سپریم کورٹ نے کہا کہ ایجنسی یہ ثابت کرے کہ ان کی درخواست انصاف کے حق میں ہے نہ کہ سیاسی مقصد کے لئے۔

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سے متاثر پردیپ گاین کی بیوی شیکھا گاین اور ان کے بچے۔

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سے برباد ہو چکے لوگوں کی بات کیوں نہیں ہوتی؟

مغربی بنگال میں شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کو لےکر گزشتہ دنوں مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت اور مرکز کی مودی حکومت میں تین دن چلے سیاسی ڈرامے کے درمیان ان لوگوں کا ایک بار بھی ذکر نہیں آیا جن کی زندگیاں اس کی وجہ سے برباد ہو گئیں۔

جنوبی کوریا میں ایوارڈ پروگرام میں  وزیر اعظم نریندر مودی (فوٹو بشکریہ : پی آئی بی)

رویش کا بلاگ: جو چینل ملک کی حکومت سے سوال نہیں پوچھ سکتے وہ پاکستان سے پوچھ رہے ہیں

نیوز چینلوں کی حب الوطنی سے ہوشیار رہیے۔ اپنی حب الوطنی پر بھروسہ کیجئے۔ جو چینل ملک کی حکومت سے سوال نہیں پوچھ سکتے وہ پاکستان سے پوچھ رہے ہیں۔ فوج اپنے جوانوں سے کہے کہ نیوز چینل نہ دیکھیں ورنہ گولی چلانے کی جگہ ہنسی آنے لگے‌گی۔

کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار، فوٹو: پی ٹی آئی

سپریم کورٹ نے کولکاتہ پولیس کمشنر کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کو کہا، گرفتاری پر لگائی روک

سپریم کورٹ نے کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کو شیلانگ میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے ۔ مغربی بنگال حکومت کے چیف سکریٹری ، ڈی جی پی اور کولکاتہ پولیس کمشنرسے 18 فروری تک جواب مانگا ہے ۔ اگلی شنوائی 20 فروری کو ہوگی۔

مکل رائے اور کیلاش ورگیہ/ فوٹو: پی ٹی آئی

مکل رائے-کیلاش وجئے ورگیہ کے مبینہ آڈیو کلپ سے سی بی آئی کی خود مختاری پر پھر اٹھے سوال

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس کلپ میں مبینہ طور پر سینئر بی جے پی رہنما مکل رائے بنگال کے بی جے پی انچارج کیلاش وجئے ورگیہ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ 4 آئی پی ایس افسروں کے خلاف کارروائی کے لیے مرکزی حکومت کے 2 افسروں کا تبادلہ کر کے مغربی بنگال لے آئیے۔

NRC

وزارت داخلہ کی وضاحت ؛ این آر سی میں شامل نہیں کرنے کا مطلب غیر ملکی قرار دینا نہیں

وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے سوموار کو کہا کہ جو لوگ National Register of Citizens (این آر سی) کے مسودہ کا حصہ نہیں ہیں، وہ اپنےآپ ہی غیر ملکی نہیں ہو جائیں‌گے۔ ایسے لوگوں کو اپنا دعویٰ پیش کرنے اور اعتراض درج کرانے کے لئے ایک مہینے کا وقت ملے‌گا۔

علامتی فوٹو : پی ٹی آئی

’ہماری لغت میں ’مارٹر ‘یا ’شہید ‘جیسا کوئی لفظ نہیں‘

ایک آر ٹی آئی کے جواب میں وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے جانکاری دی کہ مارے گئے فوجی یا پولیس اہلکار کے لئے battle casualty یا operation casualtyلفظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ نئی دہلی:وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے مرکزی اطلاعاتی کمیشن کو یہ جانکاری دی […]