Afzal Ansari

مختار انصاری/ فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

بی جے پی رہنما کرشنانند رائے کے قتل معاملے میں بی ایس پی ایم ایل اے مختار انصاری بری

اتر پردیش کے محمد آباد سے بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے کا نومبر 2005 میں قتل ہو گیا تھا۔ سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے بدھ کو مختار انصاری سمیت سبھی ملزمین کو بری کرتے ہوئے کہا کہ اگر گواہ نہیں مکرتے تو اس معاملے میں فیصلہ کچھ اور ہوتا۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

یوپی-بہار میں کئی جگہوں پر ای وی ایم کی مشتبہ آمد ورفت پر اٹھے سوال

اتر پردیش کے غازی پور، چندولی، ڈمریاگنج، مئوکے ساتھ بہار میں بھی کچھ جگہوں پر ای وی ایم کی مشتبہ آمد ورفت کا الزام لگایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ تمام معاملوں کو سلجھا لیا گیا ہے۔

فوٹو بہ شکریہ : فیس بک

اگر بی جے پی کارکنوں پر کسی نے انگلی اٹھائی تو وہ انگلی سلامت نہیں رہے گی : مرکزی وزیر

مرکزی وزیر اور غازی پور بی جے پی ایم پی منوج سنہا نے کہا کہ پوروانچل کا کوئی بھی مجرم غاری پور میں گھس نہیں سکتا اور بی جے پی کے کارکنوں کو ترچھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اگر اس نے ایسا کرنے کی حماقت کی تو اس کی آنکھیں نہیں رہیں گی ۔