attacked

فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ، پونے کا داخلی دروازہ۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر)

پونے: ایف ٹی آئی آئی میں ’رام کے نام‘ کی اسکریننگ سے پہلے طالبعلموں پر حملہ

انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کے طالبعلموں کے ایک گروپ نے منگل کی رات کو رام مندر تحریک پر مبنی آنند پٹ وردھن کی ڈاکیومنٹری ‘رام کے نام’ کی اسکریننگ کا اہتمام کیا تھا۔ طالبعلموں کے مطابق، دوپہر کے وقت تقریباً 25 لوگ کیمپس میں داخل ہوئے اور ‘جئے شری رام’ کے نعرے لگاتے ہوئے طالبعلموں کے ساتھ بدسلوکی کی اور مارپیٹ شروع کردی۔

Bhagwa-Love-Trap-Love-Jihad

کیا ’بھگوا لوٹریپ‘ کے نام پر مسلم لڑکیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے؟

ویڈیو: ملک میں ایک نیا ٹرینڈ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حال ہی میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں کچھ مسلم نوجوان کمیونٹی کی لڑکیوں کو غیر مسلم نوجوانوں کے ساتھ گھومنے پھرنے یا نظر آنے پر ہراساں کر رہے ہیں۔ گزشتہ مئی کے مہینے میں ایسے پانچ واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

(علامتی فوٹو: رائٹرس)

دہلی: 87 سالہ بزرگ خاتون سے ریپ کے الزام میں صفائی اہلکار گرفتار

الزام ہے کہ دہلی کے تلک نگر کی ایک 87 سالہ خاتون جو بستر سے اٹھنے سے بھی قاصر ہیں ،ان کے ساتھ ایک شخص نے مارپیٹ کی اور ریپ کیا۔ اہل خانہ کا الزام تھا کہ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرنے میں تاخیر کی اور ان کی شکایت درج نہیں کی۔ تاہم حکام نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

(السٹریشن: دی وائر)

ملک میں آر ٹی آئی کارکنوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بیچ احتسابی قانون کی ضرورت

گزشتہ21 دسمبر کو کسان اور آر ٹی آئی کارکن امرارام گودارا کو باڑمیر سے اغوا کیا گیا اور بے رحمی سے پیٹنے کے بعدقریب قریب موت کے گھاٹ اتار کران کے گھر کےپاس پھینک دیا گیا۔ لگاتارآر ٹی آئی اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر بڑھتے ہوئے حملے احتسابی قانون سازی کی ضرورت کو نشان زدکرتےہیں۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

راجستھان: آر ٹی آئی کارکن پر نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کیا، پاؤں میں کیل ٹھونکی

راجستھان کے باڑمیر ضلع کے ایک آر ٹی آئی کارکن پر ان کے آبائی گاؤں میں حملہ کیا گیا،ان کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نےکچھ عرصہ پہلے محکمہ پنچایتی راج میں گڑبڑی اور غیر قانونی شراب مافیاؤں کی شکایت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔