Chandra Mohan Patowary

آسام کی 10 ضلع جیلوں میں ڈٹینشن سینٹر بنائے گئے ہیں۔ گولپاڑا ضلع جیل (فوٹو : عبدالغنی)

آسام میں گزشتہ سال ڈٹینشن سینٹر میں 10 لوگوں کی موت: حکومت

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں بتایا کہ آسام کے چھے ڈٹینشن سینٹر، جہاں غیر ملکی قرار دیے گئے یا مجرم غیر ملکیوں کو رکھا جاتا ہے۔ ان میں 3331 لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت نے بتایا تھا کہ گزشتہ تین سال میں آسام کے ڈٹینشن سینٹر میں 29 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

آسام کی بی جے پی حکومت نے اسمبلی میں غیر ملکی باشندوں کے غیر قانونی ہونے کے الگ الگ اعدادو شمار پیش کیے

پارلیامانی امور کے وزیر موہن پٹواری نے اسمبلی میں بتایا کہ 1985 سے 2018 تک کل 103764 غیرملکی باشندوں کے غیر قانونی ہونے کااعلان کیا گیا تھا۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 1985 سے 2018 تک 94425 غیر ملکی باشندوں کے غیر قانونی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آسام کے وزیراعلیٰ سربانند سونووال(فوٹو : پی ٹی آئی)

آسام:  بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعدریاست میں حکومت کے خلاف بغاوت کے 251 معاملے درج

آر ٹی آئی کارکن اور کسان رہنما اکھل گگوئی، ساہتیہ اکادمی ایورڈیافتہ ہیرین گگوئی اور صحافی منجیت مہنت کے خلاف بھی شہریت (ترمیم) بل کو لےکر دئے گئے بیان کے لئے حکومت کے خلاف بغاوت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔